بریکنگ نیوز: چمن میں دھماکہ‘ ایس ایس پی شہید

چمن ( نیوز ڈیسک ) کوئٹہ کے سرحدی علاقے چمن میں زوردار دھماکہ ہوا ہے جس میں پولیس کے ایک ایس ایس پی شہید جبکہ  متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے بوغرہ چوک پر شدید نوعیت کا دھماکہ ہوا ہے ‘ دھماکے کے بعد جائے وقوعہ پر فائرنگ کی بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں حادثے میں پولیس کے ایس ایس پی ساجد خان مہمند شہید ہوگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی ساجد خان معمول کے مطابق شہر کے گشت پر تھے ‘ دھماکہ اس وقت ہوا جب ان کی گاڑی ایک چیک پوسٹ پر رکی۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص جو نزدیک ہی موجود تھا وہ اپنی جگہ سے آگے بڑھا اور دھماکہ ہوگیا۔

SSP Sajid Khan Mohmandایس ایس پی ساجد خان کی یادگارتصویر

پولیس ذرائع کے مطابق سانحےمیں پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے‘ زخمی ہونے والوں میں کچھ کی حالت تشویش ناک ہے۔ امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔  دھماکے کےبعد چمن کے سارے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے اور سیکیورٹی اداروں نے بھی شہر کے اہم مقامات پر سیکیورٹی سخت کرنا شروع کردی ہے۔

گزشتہ سال سیکیورٹی ایجنسیز نے یہاں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک افغان جاسوس کو گرفتار کیا گیا ‘جس کے بارے میں اطلاعات تھیں کہ وہ بلوچستان میں قتل اور دھماکوں کی کئی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ ہے۔  اس واقعے کے محض دو ہفتے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک اور کارروائی کرتے ہوئے یہاں سے ایک مبینہ بھارتی ایجنٹ کو گرفتار کیا جو کہ پاکستان میں غیر قانونی طور پر داخل ہوا تھا۔

پیرا ملٹری فورسز کے ترجمان منظور احمد نے میڈیا بریفنگ میں بتایا تھا کہ اول الذکر شخص افغان شہری ہے اور افغانستان کی خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے لیے کام کرتا ہے اور کوئٹہ اور چمن میں ہونے والی متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں شامل ہے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful