بشار الاسد کا ماسکو میں ’پرتپاک استقبال،‘ امریکہ کی تنقید

امریکہ نے شام کے صدر بشارالاسد کا ماسکو کے دورے پر ’والہانہ استقبال‘ کرنے پر شدید مذمت کی ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے روس کو شام کے صدر بشارالاسد کا ’والہانہ استقبال‘ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شامی صدر کی جانب سے منگل کو کیا جانے والا ہنگامی دورہ روس کے شام میں دولتِ اسلامیہ اور دیگر شدت پسند تنظیموں کے خلاف فضائی حملے شروع کرنے کے تین ہفتے کیا گیا ہے۔

 

سنہ 2011 میں شام میں خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد صدر بشار الاسد کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔ تنازعے میں اب تک چار لاکھ سے زائد جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔

ماسکو میں بی بی سی کے نامہ نگار سٹیو روزن برگ کا کہنا ہے کہ شامی صدر کی میزبانی سے صدر ولادی میر پوتن نے مغربی ممالک کو واضح پیغام دیا ہے کہ ماسکو کا مشرقِ وسطیٰ میں بہت اہم کردار ہے اور روس کی مداخلت کے بغیر شام میں جاری تنازعے کا کوئی حل ممکن نہیں۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان ایرک شلٹز نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’ہم نے بشارالاسد کا پُرتپاک استقبال دیکھا، وہ بشارالاسد جو اپنے ہی لوگوں کے خلاف کیمیائی ہتھیار استعمال کر رہا ہے۔ روسیوں کے درپردہ مقاصد شام میں سیاسی تبدیلی لانا ہیں۔‘

امریکی محکمہ خارجہ کے ایک اہلکار کے مطابق شامی صدر کا دورہ حیران کُن نہیں تھا بلکہ امریکہ کو روس کی جانب سے شام میں مسلسل جاری فوجی حمایت پر تشویش ہے۔

اُن کے مطابق اس حمایت کے باعث بشارالاسد کی حکومت کے حوصلے مزید بلند ہوگئے ہیں اور اس کی وجہ سے خانہ جنگی میں مزید اضافہ ہو گا۔

شام کے صدر بشارالاسد کے ماسکو کے غیر اعلانیہ دورے کے بعد صدر پوتن نے صدر اسد کے مخالف سعودی عرب اور ترکی کے سربراہان سے ٹیلی فون پر رابطے کیے۔

صدر پوتن نے سعودی عرب کے بادشاہ سلمان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان سے بات کی۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی اور روئٹرز کے مطابق صدر پوتن نے ٹیلی فون پر ترکی کے صدر سے بات چیت میں صدر بشارالاسد کے دورے اور شام کی صورت حال کے بارے میں آگاہ کیا۔

اس کے علاوہ روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے اپنے امریکی ہم منصب جان کیری سے بات کی۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful