بلاول بھٹو 17نومبر کو جی بی اوئیرنیس فورم کے زیر اہتمام قومی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ترجمان

بلاول بھٹو کی گلگت کانفرنس میں شرکت جی بی کے ایشو کو ملکی سطح پر اٹھانے میں مدد دے گی۔ انجنئیر شبیر

گلگت کانفرنس جی بی کے حقوق کے حصول میں سنگ میل ثابت ہوگی۔ ترجمان جی بی اوئیرنیس۔ فورم
جی بی اوئیرنیس فورم 17 نومبر کو گلگت میں گلگت بلتستان کی آئینی شناخت پر بڑے سطح کی کانفرنس منعقد کر رہا ہے جس میں چئیرمین پی پی سمیت ملکی اور علاقائی چوٹی کی قیادت ، پارٹی رہنماء ،دانشور ،صحافی اور وکلاء رہنماء خطاب کریں گے۔ اس موقع پر چئیرمین پی پی پی کی شرکت تمام تر بنیادی ،آئینی اور انسانی حقوق سے محروم خطہ ارض گلگت بلتستان کے مسائل ملکی ایوانوں تک پہنچانے میں مددگار ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انجنئیر شبیر حسین ترجمان جی بی اوئیرنیس فورم نے اپنے ایک پریس ریلیز میں کیا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جی بی اوئیرنیس فورم نے جی بی یوتھ کے اندر اپنے حقوق کی آگاہی کے حوالے سے جو جد وجہد شروع کی ہے وہ بہت ثمر آور ثابت ہو رہی ہے اور آج جی بی کا ہر جوان ہماری کوششوں سے اپنے حقوق کی بات کررہا ہے ، جی بی یوتھ کے اندر جو بیداری آئی ہے اس سے یہ بات اظہر من الشمس ہے کہ اب گلگت بلتستان کو زیادہ عرصہ حقوق سے محروم نہیں رکھا جا سکے گا۔ انہوں نے گلگت بلتستان کے باشعور لوگ خصوصا نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں کانفرنس میں شرکت کر کے اس پروگرام سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوں کیونکہ یہ وہ واحد پلیٹ فارم ہے جس پر وہ جی بی اور پاکستان بھر سے تمام طبقہ فکر کی قیادت کو سن سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جی بی اوئیرنیس فورم ان شاء اللہ اپنے حقوق کے حوالے سے آواز اٹھانے کا سلسلہ جاری رکھے گا اور امید کرتا ہے کہ حی بی یوتھ اس فورم کے ساتھ ملکر اپنے حقوق کے حصول کی تحریک کومنطقی انجام تک پہنچا کر دم لے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک اور دیامر ڈیم جیسے میگا پروجیکٹ جس پر بین القوامی کھلاڑیوں کی نظر ہے کی وجہ سے جی بی ایک فلیش پوائیںنٹ بن گیا ہے ایسے میں تین ایٹمی طاقتوں اور دیگر بین الاقومی کھلاڑیوں کیلئے جی کی سٹریٹجک اہمیت بہت بڑھ گئی ہے۔ ہم نے اگر سنجیدگی کا مظاہرہ نہ کیا تو جی بی بڑی طاقتوں کی جنگ کا میدان بن سکتا ہے۔ اوئیرنیس فورم جی بی یوتھ سے اپیل کرتا ہے کہ وہ منفی رخ اختیار کرنے کی بجائے اپنی توانائیاں جی بی کے حقوق کی جد وجہد پر صرف کریں ۔ تاکہ ہم ایک خودمختار قوم۔کی طرح اپنی شناخت کے ساتھ جینا شروع کرے۔

About یاور عباس

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful