بلتستان یونیورسٹی کے خلاف سازشیں پھر سر گرم

اسلام آباد+سکردو ( محمد اسحاق جلال ) بلتستان یونیورسٹی کے خلاف سازشیں پھر سر گرم ہو گئیں حکومت کے بعض عناصر منظم منصوبہ بندی کے تحت بلتستان یونیورستی کے منصوبے کو التواء میں ڈالنے کیلئے درپردہ سازشوں میں مصروف ہو گئے ہیں ان لوگوں کی کوشش ہے کہ کسی طریقے سے بھی وفاقی حکومت کی مدت ختم ہو نے تک اس یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری نہ ہونے دی جائے تاکہ بلتستان یونیورسٹی کے منصوبے کو ہی التواء میں ڈالا جائے صدر پاکستان ممنون حسین نے بلتستان یونیورسٹی کے قیام کی منظوری اگست 2017میں دی تھی کسی بھی یونیورسٹی کے قیام کے فوراً بعد وائس چانسلر کی تقرری کا مرحلہ آتا ہے کیونکہ جب تک وائس چانسلر کی تقرری عمل میں نہیں لائی جاتی تب تک یونیورسٹی فعال نہیں ہوتی ہے کسی بھی نئی یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلر کی مدت 3سال مقرر ہو تی ہے اور وی سی ی تقرری صدر پاکستان جو کہ چانسلر بھی ہیں کا صوابدیدی اختیار ہو تا ہے تین سال کی مدت پوری ہونے پر وائس چانسلر کی تبدیلی صدر پاکستان و چانسلر کی طرف سے قائم کردہ سرچ کمیٹی کی طرف سے کی جاتی ہے سرچ کمیٹی 6ماہ یا س سے زائد عرصے میں متعدد اجلاسوں کے بعد وائس چانسلر کے نام کا اعلان کرتی ہے قواعد وضوابط کے تحت بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی براہ راست تقرری حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی تھی ایسے میں قانون ساز اسمبلی کے حالیہ اجلاس جو 7مارچ 2018کو ختم ہوا تھا میں بلتستان یونیوسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری سرچ کمیٹی کے ذریعے کرنے کی قرارداد منظور کی گئی اس قرارداد کی منظوری کے بعد براہ راست یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا معاملہ رک گیا اور صورت حال پیچیدہ ہو گئی مذکورہ قرارداد کی روشنی میں بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کے لئے بنائی گئی سرچ کمیٹی کے چیئر مین وزیر مملکت بلیغ الرحمن ہیں وزیر مملکت کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ انہیں بلتستان کے بارے میں کوئی خاص معلومات نہیں اور نہ ہی انہیں یونیورسٹی کے معاملے میں کوئی خاص دلچسپی ہے سرچ کمیٹی کے پاس6ماہ کے سرچ کے بعد وائس چانسلر کے نام کو فائنل کرنے کا مینڈیٹ ہے 2ماہ بعد وفاق میں حکومت کی مدت پوری ہو جائے گی حکومت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر مملکت بلیغ الرحمن بھی فارغ ہو جائیں گے اور کمیٹی بھی تحلیل ہو جائے گی مگر نگراں حکومت کی اپنی ترجیحات ہو تی ہیں اس کے پاس بلتستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا کوئی مینڈیٹ نہیں ہو گا یوں اس نئی یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کا معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے نگراں حکومت سرچ کمیٹی بنابھی لے تو بھی وی سی کی تقرری میں کم از کم ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے جس کی زندہ مثال قراقرم یونیورسٹی ہے جہاں پچھلے ایک سال سے وی سی کا عہدہ خالی پڑا ہوا ہے اور کمیٹی وی سی کا نام فائنل کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے جس کی وجہ سے یونیورسٹی میں مالی انتظامی معاملات بری طرح مفلوج ہو کر رہ گئے ہیں بلتستان یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تقرری بروقت کی جاتی تو نہ صرف ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے اربوں روپے کا بجٹ جاری ہوتا بلکہ سینکڑوں ملازمین بھی بھرتی کئے جاسکتے تھے لیکن وی سی کی عدم تقرری کے باعث یونیورسٹی تاحال فعال نہی ہو سکی ہے جسکی وجہ سے اربوں روپے بجٹ لانے کی کوششیں بھی دھری کی دھری رہ گئی ہیں بلتستان یونیورسٹی کو آغاز سے ہی تاریک ہونے سے بچانے کا ایک ہی راستہ ہے کہ فوری طورپر کسی ماہر تعلیم اورانتظامی امور چلانے کے وسیع تجربہ رکھنے والے شخص کو فوری طورپر وائس چانسلر تعینات کیا جائے تاکہ یونیورسٹی کو ابتدائی دنوں میں ہی بحران میں پڑنے سے بچایا جاسکے ایسا نہ ہونے کی صورت میں بلتستان یونیورسٹی کا یہ اہم معاملہ پاکستان کے آنے والے الیکشن اور انتخابی مہم اور اس کے بعد کے سیاسی حالات وواقعات کے باعث سرخ فیتے کا شکار ہو سکتا ہے بتایا گیا ہے کہ ایک لابی بلتستان یونیورسٹی کے خلا ف روز اول سے سازشوں میں مصروف ہے اس لابی کو بعض حکومتی شخصیات کی سرپرستی بھی حاصل ہے جس دن صدر مملکت نے یونیورسٹی کے قیام کی منظوری دی اسی دن سے سازشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جوں جوں وقت گزرتا گیا سازشیں زورپکڑتی گئیںاب معاملہ اس نہج پر پہنچ گیا ہے کہ مزکورہ لابی بلتستان یونیورسٹی کے منصوبے کو ہی سبوتاژ کرنے کیلئے بڑھ گئی ہے اس لابی نے غیر محسوس طریقے سے بلتستان ہی کے بعض لوگوں کی درپردہ حمایت حاصل کی ہے بلتستان کے تمام عوامی سیاسی ، مذہبی حلقے چاہتے ہیں کہ یونیورسٹی کے سربراہ کی تعیناتی میں کسی قسم کے لیت ولعل سے کام نہ لیا جائے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ وی سی کی تقرری میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومت ہی کی اعلیٰ شخصیات ہیں ان کی کوشش ہے کہ سربراہ کی تقرری میں تاخیر کے ذریعے اپنی سیاست چمکائیں اور اپنے لوگوں کو فائدہ پہنچائیں ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful