بنگلہ دیش تین سو پانچ رنز بنا کر بھی انگلینڈ سے ہار گئی

لندن ( نیوز ڈیسک ) چیمپئنزٹرافی کے ابتدائی میچ میں میزبان نے فتح سمیٹ لی، بنگلہ دیش تین سو پانچ رنز بنا کر بھی انگلینڈ سے ہار گئی۔

کرکٹ کے دوسرے میگا ایونٹ کا آغاز ہوگیا، آتش بازی کے مناظر میں دونوں ٹیمیں میدان میں اتریں۔ انگلش کپتان ایون مورگن نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگالی ٹائیگرز نے انگلش باؤلروں کی ایسی دھلائی کی کہ مورگن کا فیصلہ غلط لگنے لگا۔ بنگلہ دیش کے تمیم اقبال نے شاندار ایک سو اٹھائیس رنز کی اننگز کھیلی، مشفق الرحیم نے بھی اناسی رنز بنائے، بنگلہ دیش نے تین سو پانچ رنز کا ہدف دیا۔

انگلینڈ کا آغاز اچھا نہ رہا جیسن روئے کی پہلی وکٹ چھ کے سکور پر ہی گرگئی، الیکس ہیلز اور جوروٹ نے اننگز کو ایسا سنبھالا دیا کہ ٹیم کو جیت کی پوزیشن میں لے آئے۔

الیکس ہیلز نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور پچانوے رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ جوروٹ کا ساتھ دینے کیلئے کپتان ایون مورگن آئے، دونوں بلے بازوں نے اننگز کو اختتام تک پہنچایا۔ روٹ نے ایک سو تینتیس اور مورگن نے پچہتر رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔ انگلینڈ نے تین سو چھ رنز کا ہدف دو وکٹوں پورا کرلیا۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful