گلگت ائیرپورٹ، گلگت بلتستان

بڑی خبر ‘ باقاعدہ پاکستان میں شامل اور مکمل صوبہ بنانیکا فیصلہ

اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو پاکستان کاحصہ قرار دیتے ہوئے مکمل صوبائی حقوق دینے سے اتفاق کرلیا۔

رواں ماہ کے آخر تک گلگت بلتستان کومکمل آئینی یا عبوری صوبہ بنائے جانیکا اعلان متوقع ہے جسکے تحت گلگت بلتستان کو دیگرصوبوں کی طرح پارلیمان اور دیگر تمام آئینی اداروں میں نمائندگی دیدی جائیگی۔

معتبر ذرائع نے  بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے تعین کیلیے قائم کمیٹی نے گزشتہ دنوں ہونیوالے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ گلگت بلتستان کو دیگر صوبوں کے برابر حقوق دیتے ہوئے پارلیمان اور دیگر تمام آئینی اداروں میں نمائندگی دی جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاق کے سامنے3 آپشنز تھے جن میں گلگت بلتستان کو مکمل آئینی صوبہ بنانا، عبوری صوبہ بنانایاآزاد کشمیر طرز پر حکومت قائم کرنا تھا تاہم آزاد کشمیر طرزکے سیٹ اپ کا آپشن اب زیر غور نہیں ہے۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful