بھارتی سفیر کو ملک بدر کرنے مطالبہ سامنے آگیا

اسلام آباد: پاکستان میں تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والی سیاسی و مذہبی جماعت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سکرٹر ی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھارت کی طرف سے سرحدی علاقوں کی مسلسل خلاف ورزی کے نتیجے میں مزید چھ افراد کی شہادت پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھارت عالمی قوانین اور تمام اخلاقی و سفارتی تقاضوں کو ڈھٹائی سے پامال کرنے میں مصروف ہے۔ اقوام متحدہ بھارت کی اس جارحیت کا سختی سے نوٹس لے بصورت دیگر خطے پر اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف بھرپور آپریشن میں ان طاقتوں کو شکست ہوئی ہے جن کی پشت پناہی ہندوستان کر رہا ہے۔یہی بات اب بھارت کو ہضم نہیں ہو رہی۔ وہ پاکستان میں امن ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندرہ مودی ایک غیر مدبر اور نا اہل حکمران ہے جو اپنے ہٹ دھرمی اور غیر دانشمندانہ پالیسیوں کی وجہ سے پورے خطے کو جنگ کی آگ میں دھکیلنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھارت کی طرف سے آئے روز گولہ باری اس کے جنگی عزائم کو واضح کر رہی ہے۔بھارت کا یہ جارحانہ طرز عمل نا قابل قبول ہے۔ افواج پاک داخلی محاذوں پر برسرپیکار ہونے کے ساتھ ساتھ اپے دفاع میں بھی پوری طرح چوکس ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل سرحدی خلاف ورزی پر بھارتی سفیر کو طلب کیا جائے۔ اگر بھارت اس ہٹ دھرمی پر قائم رہتا ہے تو اس سے فورا سفارتی تعلقات ختم کر کے اس کے سفیر کو ملک بدر کر دیا جانا چاہیے۔ علامہ ناصر نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful