بھارتی فوجی جنرل ڈی ایس ہودا کا فرضی جھڑپوں میں بے گناہ کشمیریوں کوشہید کرنے کا اعتراف

جموں: مقبوضہ جموں کشمیر میں تعینات بھارتی قابض فوج کے شمالی کمان کے سربراہ جنرل ڈی ایس ہودا نے فرضی جھڑپوں کے دوران بے گناہ کشمیریوں کوشہید کرنے کا اعتراف کرلیا ہے ۔

اس سلسلے میں ایک فوجی عدالت نے 2010ء میں مچھل میں فرضی جھڑپ کے دوران تین بے گناہ کشمیریوں کی ہلاکت کا جرم ثابت ہونے پر پہلی بار دو فوجی افسران سمیت 6قابض اہلکاروں کے کورٹ مارشل کا حکم دیاگیاہے ۔

کشمیر میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیرمیں تعینات بھارتی قابض فوج کے شمالی کمان کے سربراہ جنرل ڈی ایس ہودا نے اس بات کا اعتر اف کیاہے کہ 2010ء میں مچھل کے علاقے میں فرضی جھڑپ کے دوران 3بے گناہ کشمیریوں کو شہید کرنے کے جرم کی پاداش میں فوجی عدالت نے پہلی بار بھارتی فوج کے کرنل اور کیپٹن سمیت 6اہلکاروں کے کورٹ مارشل کا حکم دیاگیاہے ۔

شمالی کمان کے ترجمان کرنل ایس ڈی گوسوامی نے میڈیا کو بتایاکہ 6فوجی اہلکاروں جن میں کرنل ڈنیش پتھانیا ، کیپٹن اوپندرا ،حوالدار دیوندر کمار ، لانس نائیک لکھمی ، لانس نائیک ارون کمار اور رائفل مین عباس حسین نے 2010ء میں مچھل میں 3بے گناہ کشمیریوں کو فرضی جھڑپ کے دورانقتل کیا تھا ۔

یاد رہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے ریاستی دہشتگردی کے دوران اب تک ہزاروں کشمیریوں کو شہید جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ ہیں ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful