بھارتی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی‘بھارت فضائی حدود معاہدے کی پاسداری کرے‘اعزازچودھری

اسلام آباد: پاکستان نے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر لیا اور جاسوس طیارے کی پاکستان کی حدود میں پرواز پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔سیکرٹری خارجہ اعزاز چودھری نے بھارتی ہائی کمشنر سے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا بھارت1991 کے فضائی حدود کے معاہدے کی پاسداری کرے۔سیکرٹری خارجہ نے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر بھارتی بلا اشتعال فائرنگ پر بھی احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا بھارتی سرگرمیاں سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔جس پر بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان نے بھی سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔پاکستانی سیکرٹری خارجہ نے کہا ایل او سی ایسے واقعات روکنے کیلئے باقاعدہ طریقہ کار موجود ہے ۔انہوں نے کہا بھارتی کارروائیاں اوفا میں مشترکہ اعلامیہ کی رو کے برعکس ہیں پاک بھارت وزراءاعظم کی ملاقات کے بعد ہمیں مثبت انداز میں آگے بڑھنا ہو گاانہوں نے کہاپاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے ۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful