تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

بھارت اور پاکستان کشمیری عوام کے اضطراب کو سمجھیں، سول سوسائٹی

 جموں کشمیر اور لائن آف کنٹرول کے دونوں جانب معصوم شہریوں کی ہلاکتوں اور پانی کی مانند خون بہانے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سول سوسائٹی نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف مال و جان کا نقصان اور ذہنی تناؤ اب روزمرہ کا معمول بن چکا ہے۔ سینیٹر فار سوشل اینڈ ڈیویلپمنٹ اسٹڈیز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر اس مال و جان کے نقصان کو روکا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں شہری ہلاکتوں کے علاوہ سرحد کے دونوں جانب اہلکار بھی ہلاک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکام کی توجہ اس جانب بھی مبذول کرانا ضروری ہے کہ گذشتہ چھے برسوں کے دوران سات سو اہلکاروں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، کیونکہ انہیں زبردست ذہنی تناؤ کے دور سے گزرنا پڑ رہا ہے۔ سینیٹر فار سوشل اینڈ ڈیویلپمنٹ اسٹڈیز نے کہا کہ اس بات کو سمجھا جا سکتا ہے کہ گذشتہ بیس برسوں کے دوران ریاست میں رہائش پذیر شہریوں اور سرحدوں پر رہنے والے لوگوں کو کس قدر ذہنی پریشانیوں کے دور سے گزرنا پڑا ہوگا۔ انہوں نے بھارت و پاک کی توجہ اس جانب مبذول کرائی ہے کہ انسانی خون کو بہانے سے مسئلہ کشمیر قطعی طور پر حل نہیں ہوگا۔

سینیٹر فار سوشل اینڈ ڈیویلپمنٹ اسٹڈیز نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو حل نہ کرنے کی وجہ سے نہ صرف ریاست بلکہ جنوبی ایشائی خطے کا امن، سلامتی اور استحکام درہم برہم ہوچکا ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کو مشورہ دیا کہ یہ تعلقات سدھارنے کا بہترین وقت ہے۔ دونوں ملکوں کو انسانی جانوں کی سلامتی کو تحفظ دینے پر زور دیتے ہوئے سینیٹر فار سوشل اینڈ ڈیویلپمنٹ اسٹڈیز نے کہا کہ بھارت و پاک کی حکومتوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کی عزت اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں۔ بھارت و پاکستان کی افواج کو لائن آف کنٹرول پر گولیوں کے تبادلے کو روکنے، جبکہ جموں کشمیر میں قابض فورسز کو جنگ بندی کا اعلان کرنے اور مسلح گروپوں کی طرف سے اس کا مثبت  ردعمل پیش کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے سینیٹر فار سوشل اینڈ ڈیویلپمنٹ اسٹڈیز نے کہا کہ دونوں حکومتیں مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لئے بامعنی مذاکراتی عمل شروع کریں، تاکہ نہ صرف جموں کشمیر بلکہ بھارت و پاک کی آئندہ نسلوں کو تباہی سے بچایا جاسکے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful