بھارت میں مون سون کی شدید بارشوں سے 81 افراد ہلاک ، ہزاروں بے گھر

بھارت میں مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی
نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات اور ملحقہ علاقوں میں مون سون کی شدید بارشوں کی وجہ سے 81 افراد ہلاک اور ہزاروں بے گھر ہوگئے۔

ہنگامی حالات سے نمٹنے کے ادارے کے حکام نے بتایا ہے کہ قبل از وقت مون سون بارشیں شروع ہونے کی وجہ سے مغربی ریاست گجرات اور ملحقہ علاقوں میں سیلاب آنے کے نتیجے میں اب تک 81 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

ہزاروں دیگر افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔

گجرات کے امریلی، راجکوٹ اور باؤنگر بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق کیدرناتھ کے مقام پر ایک ہزار سے زائد ہندو یاتری پھنسے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful