بھارت پاکستان کے ساتھ فیصلہ کن جنگ کی تیاری کر رہا ہے: بی بی سی رپورٹ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف برطانوی نشریاتی ادارے  بی بی سی نے تازہ ترین رپورٹ میں اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ ایک فیصلہ کن جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک طرف تو بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرنے میں مصروف ہے اور دوسری بھارتی نمائندے شب و روز ٹی وی پروگراموں میں قوم میں پاکستان مخالف جذبات کو ابھار رہے ہیں۔ ان پروگراموں میں قوم کو مسلسل ترغیب دی جا رہی ہے کہ آزادی کے بعد سے آج تک کئے جانے والے مذاکرات میں بھارت کو ہر دفعہ ممبئی حملہ اور داؤد ابراہیم جیسے تحفے ہی دیئے گئے ہیں۔ لہذاٰ یہی وہ وقت ہے جب پاکستان کے ساتھ معاملات کو ایک جنگ کے ذریعے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کر دیا جائے۔ بھارتی دانشوروں کے مطابق یہ جنگ اس لئے بھی بھارت کے مفاد میں ہے کہ آ ج کل پاکستانی فوج مغربی اور مشرقی سرحد پر منقسم ہے اور ایسے حالات میں ایک کاری بھارتی ضرب پاکستان کو سبق سکھانے کیلئے کافی ہو گی۔ واضح رہے یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی ہے جب پاکستان اور بھارتی کے مابین طے شدہ مذاکرات ایک بار پھر منسوخ ہونے جا رہے ہیں۔ مذاکرات کی منسوخی کی وجہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان کی طرف سے کشمیر کے معاملے پر بات چیت کا اصرار ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful