تازہ ترین

بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کی تفصیلات مل گئیں: معاون خصوصی وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے انکشاف کیا ہےکہ بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کی تفصیلات موصول ہوگئی ہیں اور بیرون ملک 10 ہزار سے زائد جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی شہزاد اکبر نے بتایا کہ سوئس معاہدہ اسحاق ڈار نے جان بوجھ کر روکے رکھا، معاہدے کی تاخیر کے باعث یہ معاملہ تعطل کا شکار رہا، 2013 کے بعد سوئس اکاؤنٹ پر کوئی معلومات نہیں مانگی گئی۔

10 ہزار جائیدادیں برطانیہ اور یو اے ای میں شناخت کرلی گئیں: شہزاداکبر

انہوں نے انکشاف کیا کہ بیرون ملک اثاثے رکھنے والوں کی تفصیلات موصول ہوگئی ہیں، بیرون ملک 10 ہزار سے زائد جائیدادوں کا سراغ لگایا گیا ہے، ایف آئی اے، ایف بی آر اور دیگر متعلقہ اداروں کو متحرک کیا گیا ہے جب کہ اثاثوں کی واپسی کے لیے ٹاسک فورس کے ارکان کا انتخاب بھی کرلیا گیا ہے، مزید ممالک کے ساتھ بھی ہنڈی حوالہ پر گفتگو چل رہی ہے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ 10 ہزار جائیدادیں برطانیہ اور متحدہ ارب امارات (یو اے ای) میں شناخت کرلی گئی ہیں، دبئی میں 3 ہاؤسنگ سوسائیٹز کی تفصیلات ہیں، 300 پراپرٹیز کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں، جنہیں نوٹس بھیجے ان 300 لوگوں کی فہرست سپریم کورٹ میں جمع کروائی جائے گی، پہلے مرحلے میں 895 پراپرٹیز پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، ایف آئی اے اور نیب کے آفیسرز بھی اس تحقیقات میں شامل ہیں۔

’سیاسی عہدے پر رہنے والے کی کوئی پراپرٹی نکل آئی تو تحقیقات ہوگی‘

شہزاد اکبر کاکہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کے لیے جعلی اکاونٹس بنائے گئے، بڑے لوگوں کے ڈرائیور یا ملازم کے نام اکاؤنٹ نکل رہے ہیں،ریڑھی اور فالودہ والوں کے اکاؤنٹس سے پیسے نکل رہے ہیں، منی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے سخت اقدامات کررہے ہیں۔

انہوں نےکہا کہ پاناما لیکس میں نام آنے کا ہرگز مطلب نہیں کہ آپ نے کرپشن کی ہے تاہم سیاسی عہدے پر رہنے والے کی کوئی پراپرٹی نکل آتی ہے تو اس کی تحقیقات ہوگی، میوچل لیگل اسسٹنس کا مسودہ تیار ہوچکا، جلد کابینہ سے منظور کرارہے ہیں، وسل بلور کے لیے قانون تیاری کے آخری مراحل میں ہے اسے آئندہ کابینہ کے اجلاس میں پیش کریں گے۔

لانچوں کے ذریعے پیسہ باہر لے جایا جاتا ہے، معاون خصوصی وزیراعظم

شہزاد اکبر نے بتایا کہ لانچوں کے ذریعے پیسہ باہر لے جایا جاتا ہے، سپریم کورٹ تنہا کرپٹ لوگوں کےخلاف لڑرہی تھی اب حکومت بھی متحرک ہے۔

شہزاد اکبر نےکہا کہ مشاہد اللہ خان نے پورے خاندان کو پی آئی اے میں بھرتی کرایا، پی آئی اے جو خدا خدا کرکے چل رہی ہے اس کےخرچے پر مشاہداللہ خان نے اپنا علاج کرایا، مشاہداللہ کےمعاملے کو تحقیقات کے لیے نیب کے پاس بھجوا رہے ہیں۔

فواد چوہدری کی بات چیت

اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کرانے والے 157 بڑے لوگوں کو نوٹس بھجواچکے ہیں۔

شہباز شریف کے زیر استعمال 34 کروڑ روپے کا جہاز رہا، اس پر انہیں نوٹس جاری کررہے ہیں: وفاقی وزیر اطلاعات

وزیراطلاعات نے ایک بار پھر (ن) لیگی رہنما مشاہد اللہ خان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے علاج پر 54 ہزار پاونڈ خرچ ہوا، اس لیے وہ یہ رقم جمع کرائیں، ہم تو اس معاملے کو سینیٹ میں لے کر گئے تھے، چیرمین سینیٹ نے ہمیں بات ہی نہیں کرنے دی۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے زیر استعمال 34 کروڑ روپے کا جہاز رہا، اب شہباز شریف کو بھی نوٹس جاری کیا جارہا ہے، جاتی عمرہ کی دیوارکے معاملے پر کارروائی شروع کررہے ہیں، دیوار بنانے کے سرکاری اخراجات بھی واپس لیں گے۔

About یاور عباس

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful