بیگم کو خوش کرنے کا طریقہ

برمنگھم (نیوز ڈیسک) آپ نے اکثر سنا ہو گا کہ بیگم کو خوش رکھنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، لیکن ماہر نفسیات ڈاکٹر سمانتھا راڈمین کا کہنا ہے کہ یہ بات درست نہیں بلکہ اگر آپ سچے دل سے کوشش کریں تو محض پانچ منٹ صرف کر کے بیوی کے خراب سے خراب موڈ کو بھی خوشگوار رکھ سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو کیا کرنا ہو گا، آئیے انہیں سے سنتے ہیں۔

-1 اپنی اہلیہ سے پوچھئے کہ آپ اس کے لئے کیا کر سکتے ہیں، اور پھر وہ جو کام بتائے محض پانچ منٹ کے لئے اس کام میں جت جائیے، اس کے بعد چاہے کس اور طرف توجہ کر لیں۔ مثال کے طور پر اگر آپکی بیوی کہتی ہیں کہ آپ زرا کمرے کی حالت درست کرلیں تو اس کام کو کرنے میں دیر مت لگائیں بلکہ فوراً بستر کی چادر سیدھی کریں، ادھر ادھر پڑی چیزوں کو اکٹھی کریں، وغیرہ وغیرہ۔ اس دوران سستی مت ظاہر کریں اور اپنی توجہ ادھر ادھر بھی مت کریں۔ محض پانچ منٹ کی کوشش سے آپ دیکھیں گے کہ آپ کی بیوی بہت خوش ہو جائیں گی۔ آپ اسے مزید خوش کرنے کے لئے زیادہ وقت کے لئے بھی کام کر سکتے ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ کام فوراً شروع کریں اور انتہائی توجہ سے کریں۔

-2 اپنی بیوی کے کسی ایسے کام کی تعریف شروع کریں جو اسے خود بھی بہت پسند ہو۔ محض پانچ منٹ کے لئے ان کے کسی بھی اچھے کام کی تعریف کریں اور بتائیں کہ آپ کو اس سے کتنی خوشی ہوتی ہے، آپ کی بیوی نہایت محبت بھری مسکراہٹ کے ساتھ آپ کی طرف دیکھنا شروع کر دے گی۔

-3 خواتین محبت نامے کو بہت پسند کرتی ہیں، تو بس اپنی بیوی کے نام ایک پیار بھر خط لکھیں ۔ آج کل کمپیوٹر کا دور ہے لہٰذا آپ ایک پیار بھری ای میل بھی لکھ سکتے ہیں۔

-4 اگر آپ کا بازار جانا ہو تو محض پانچ منٹ نکال کر گھر والی کے لئے کوئی چھوٹا سا تحفہ یا اس کی پسند کی کھانے کی چیز خرید لیجیئے، یقین کریں وہ اسے پا کر بہت خوش ہو جائے گی۔

-5 ازدواجی خوشی کا راز آپ دونوں کی خوشی میں ہے لہٰذا یہ یاد رکھیں کہ بیوی کو پہلے کم از کم پانچ منٹ کے لئے بھرپور توجہ دیں اور اس دوران اس کی خوبصورتی کے مختلف پہلوﺅں کی تعریف کریں۔ محض پانچ منٹ کی پیار بھری توجہ کے بعد آپ کے ازدواجی تعلق کی نوعیت ہی بدل جائے گی اور اور آپ کو بدلے میں غیر معمولی توجہ اور پیار ملے گا ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful