تحریک انصاف حقیقی گروپ بن گیا اہم رہنما کا انکشاف

گلگت ( ایس یو ثاقب ) سینئر رہنما پا کستان تحریک انصاف گلگت بلتستان نمبر دار کریم اللہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پی ٹی آئی حقیقی نہیں ناراض گروپ ہے ہم تحریک انصا ف اور عمران خان کے سپا ہی ہیں جس پر ہمیں فخر ہے مجھے اعتماد میں لئے بغیر پی ٹی آئی حقیقی کا جنر ل سیکر یٹری کا عہد ہ دیا گیا تھا ، میرا موقف ہے کہ پارٹی میں اختلا فات ہو تے ہیں لیکن ان اختلا فات کو مل بیٹھ کر حل کیئے جا سکتے ہے اس لئے میر ے مخا لفین گروپ سے اپیل ہے کہ وہ ڈھڑ ا بندی کے بجا ئے پارٹی کے اندر رہتے ہو ئے اختلافات کو کم کر نے کی کوشش کریں تاکہ پارٹی میں ڈھڑ ھ بندی کے حو الے سے جو تشویش پارٹی پا ئی جا تی ہے اس کا خا تمہ ممکن ہے بلتستان میں تحریک انصاف میں کو ئی انتشار برداشت نہیں کی جا ئے گی کچھ کارکنان کے معمو لی قسم کے ناراضگیا ں ہیں جو جلد از جلد دور کر دی جا ئیں گی ، حقیقی کی حیثیت ملک کے کسی بھی صو بے میں نہیں ہے اور نہ ہی پارٹی میں ایسی ڈھڑہ بند یو ں کی اجاز ت ہے ، مر کزی قیادت نے جو فیصلے کیئے ہیں ہم ان فیصلو ں پر بھرپور اعتماد کر تے ہیں اور آ نے و الے دور میں پی ٹی آئی کو گلی گلی اور گھر گھر مضبوط کر یں گے ،عمران خان کا پیغام ہر اضلا ع میں پہنچا یا جا ئے گا ،ہمیں عمران خان کا سپا ہی اور کا رکن ہو نے پر فخر ہے اور پی ٹی آئی کی چھتر ی کے تلے ہم ایک ہیں ۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful