ترکی کو امریکی دھمکی

اسپوتنک کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے ترکی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر وہ روسی ایس -400 سطح سے ہوا میں مار کرنے والے میزائل دفاعی نظام کی خریداری کو حتمی شکل دیتا ہے تو اسے اس کے بہت سخت اور سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن آرٹگز نے ایک بیان میں کہا کہ ترکی کے ایس -400 دفاعی نظام روس سے خریدنے سے امریکہ اور نیٹو ممالک کے ساتھ اس کے دفاعی تعلقات متاثر ہوں گے اور اس کے سنگین نتائج بر آمد ہوں گے۔

رپورٹوں کے مطابق نیٹو ترکی پر روس کے ساتھ ہونے والے معاہدےر کو منسوخ کرنے کے لئے دباؤ ڈال رہا ہے. اس کا کہنا ہے کہ اگر ترکی معاہدہ کو منسوخ نہیں کرتا تو اسے فوجی ٹیکنالوجی کی درآمد کے لئے امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ ترکی نے امریکہ پر واضح کیا ہے کہ وہ اپنے  قومی مفاد پر کسی بھی قسم کا سودا نہیں کرے گا اور کسی کی بھی دھمکی میں نہیں آئے گا۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔