تہران میں ایرانی پارلیمان اور آیت اللہ خمینی کے مزار پر حملے

ایک مسلح شخص کو ایرانی پارلیمان کی عمارت کی کھڑکی سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے

 

ایرانی میڈیا کے مطابق مسلح افراد نے تہران میں واقع پارلیمان کی عمارت کے علاوہ انقلابِ ایران کے بانی آیت اللہ خمینی کے مزار کو نشانہ بنایا ہے اور ان حملوں میں چند ہلاکتوں اور متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق کم از کم ایک حملہ آور نے پارلیمان کے اندر گھس کر فائرنگ کی۔

پارلیمان سے باہر ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں شدید فائرنگ کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں اور ایسی اطلاعات ہیں کہ اس فائرنگ سے ایک محافظ ہلاک بھی ہوا ہے۔

اس واقعے کے ساتھ ہی تہران کے جنوبی علاقے میں واقع آیت اللہ خمینی کے مزار پر کم از کم تین حملہ آوروں نے دھاوا بولا۔

نیم سرکاری خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ان میں سے دو نے زائرین پر فائرنگ کی جبکہ تیسرے نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔

آیت اللہ خمینی کے مزار کے افسرِ تعلقاتِ عامہ علی خلیلی نے خبر رساں ادارے ارنا کو بتایا ہے کہ ایک مسلح شخص نے خود کو مزار کے باہر واقع بینک کے سامنے دھماکے سے اڑایا تاہم فارس نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ کرنے والی ایک عورت تھی۔

ایرانتصویر کے کاپی رائٹAFP
آیت اللہ خمینی کا مزار تہران کے جنوبی علاقے میں واقع ہے

ایران کی لیبر نیوز ایجنسی کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دو حملہ آوروں کو حراست میں لیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق مزار پر ہونے والے حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایرانی پارلیمان پر حملہ ابھی جاری ہے اور ایک تصویر میں ایک مسلح شخص کو ایرانی پارلیمان کی عمارت کی کھڑکی سے فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

رکنِ پارلیمان سید حسین نقوی حسینی نے خبر رساں ادارے اسنا کو بتایا کہ تین حملہ آور ابھی تک عمارت میں اراکینِ اسمبلی کے دفاتر میں موجود ہیں۔

ایرانی پارلیمانتصویر کے کاپی رائٹAFP

ایران کی ایرب نیوز ایجنسی نے پارلیمان کے ایک رکن الیاس حضراتی کے حوالے سے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر متعدد افراد نے حملہ کیا جنھوں نے کلاشنکوفیں اٹھا رکھی تھیں۔

انھوں نے بتایا کہ دو حملہ آور کلاشنکوفوں سے مسلح ہیں جبکہ ایک کے پاس پستول تھا۔

خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حملے میں دو سکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔

اطلاعات کے مطابق بظاہر پارلیمان اور مزار پر ایک ہی وقت میں حملہ ہوا۔ تاحال کسی گروپ کی جانب سے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔

تہران

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful