جب تک ایک مسلمان بھی زندہ ہے القدس اسرائیلی دارالحکومت نہیں بن سکتا، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب تک ایک مسلمان بھی زندہ ہے، بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت نہیں بن سکتا۔ کراچی میں القدس ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ اغیار کی سازش ہے کہ امت مسلمہ کو مسلکی اور رنگ و نسل میں تقسیم کر دیا جائے، اس وقت عالم اسلام آپس میں دست و گریباں ہیں، لیکن وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم آپس کے اختلاف بھلا کر ایک ہو جائیں، ہمیں شیعہ سنی اختلافات بھلا کر دشمن کے ارادوں کو پلٹ کر جواب دینا ہوگا، امریکہ نے مسلمانوں کے قبلہ اول سے متعلق جو پالیسی اپنائی ہے اس سے ثابت ہوگیا کہ یہ ہمارے خیرخواہ نہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران سو رہے ہیں، لیکن عوام جاگ چکے ہیں اور ان کا عزم ہے کہ جب تک ایک بھی مسلمان زندہ ہے، ٹرمپ اور اسرائیل کا خواب پورا نہیں ہوسکتا اور نہ ہی بیت المقدس اسرائیل کا دارالحکومت بن سکتا ہے، ہم قبلہ اول اور کشمیر کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سربراہی میں بننے والے اسلامی فوجی اتحاد کو بھی ایک ایجنڈا دینا چاہیئے اور اس میں القدس سرفہرست ہونا چاہیئے۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful