جرمنی میں بیوی سے علیحدگی کے بعد سرپھرے شوہر کا انوکھا کارنامہ

برلن: ہر شخص کا غصہ نکالنے کا اپنا اپنا انداز ہوتا ہے کچھ ایسا ہی عجیب و غریب انداز اپنایا جرمنی میں ایک شوہر نے جس نے بیوی سے علیحدگی پر گھر کی ہر چیز کو آرے کی مدد سے کاٹ کر دوحصوں میں بانٹ دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جرمنی کے رہائشی میاں بیوی کے درمیان  12 سال کی رفاقت کے بعد علیحدگی ہوگئی جس پر شوہر بہت دلبرداشتہ ہوا اور اس نے اپنا غم وغصہ گھر کی اشیا پر نکال دیا اس نے گھر کی ہر شے کو آرے سے کاٹ کر 2 حصوں میں تقسیم کر ایک حصہ بیوی کو بھیج دیا۔ رپورٹ کے مطابق دلبرداشتہ شوہر نے یو ٹیوب پر اپنے اس کارنامے کی ویڈیو بھی ڈال دی جسے لوگوں کی بڑی تعداد نے دیکھا اور اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ شوہر کے اس غصے سے کوئی بھی چیز نہ بچ سکی یہاں تک کہ آئی فون 5، بڑی اسکرین والا ٹی وی اور اوپ کورسا کار کوبھی اس نے کاٹ کر 2 حصوں میں بانٹ دیا۔ شوہر نے یہیں بس نہیں کیا بلکہ اس نے ان اشیا کو فروخت کرنے کے لیے پیش کردیا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.