جرمنی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر میوزک کنسرٹ منسوخ

نربرگ ( ویب ڈیسک ) جرمنی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پولیس نے اوپن ائر میوزک کنسرٹ منسوخ کرادیا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی میں دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پولیس نے اوپن ائر میوزک کنسرٹ منسوخ کرادیا۔

اطلاعات کے مطابق جرمنی کے علاقے نربرگ میں ’راک ایم رنگ‘ کنسرٹ ہونے جارہا تھا تاہم کنسرٹ میں دہشت گردی کے حملے کی منصوبہ بندی سے متعلق اطلاعات ملنےپر پولیس نے کنسرٹ کے منتظمین کو شو بند کرنے کا حکم دیا اور وہاں موجود تمام شرکا کو منظم انداز میں قریبی محفوظ مقام پر منتقل کرادیا۔

پولیس نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ کنسرٹ میں حملے سے متعلق ٹھوس خفیہ معلومات ملی تھی۔ مانچسٹر میں کنسرٹ میں خودکش حملے کی وجہ سے جرمنی میں اس کنسرٹ کے سکیورٹی انتظامات میں تبدیلیاں کی گئیں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھا کر 1200 کردی گئی تھی۔واضح رہے کہ 26 مئی کو برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں کنسرٹ میں بم دھماکے سے 22 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful