جسٹس انور ظہیر جمالی پاکستان کے 24ویں چیف جسٹس بن گئے،عہدے کا حلف اٹھا لیا

اسلام آباد : پاکستان کے 24ویں چیف جسٹس کی حیثیت سے جسٹس انور ظہیر جمالی نے جمعرات کو اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ایوان صدر میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں صدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔

اس موقع پر وزیراعظم محمد نواز شریف‘ وفاقی وزراء ‘ چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود‘ تینوں مسلح افواج کے سربراہان ‘ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری‘ وزراء اعلی ‘ وزیراعظم آزاد کشمیر ‘ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعتزاز احسن ‘ سفیروں اوردیگر اہم شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جسٹس انور ظہیر جمالی 2009ء سے سپریم کورٹ میں فرائض سرانجام دے رہے ہیں اور اب انہیں چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کی ریٹائرمنٹ پر سینئر ترین جج ہونے کے باعث صدر مملکت نے چیف جسٹس کے عہدے پر فائز کیا ہے وہ 31 دسمبر2016ء تک اس عہدے پر فائز رہیں گے۔

وہ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس بھی رہے ۔جسٹس انور ظہیر جمالی کا تعلق حضرت قطب جمال الدین احمد ہنسوی کے خاندان سے ہے اور وہ بابافریدالدین گنج شکر کے خلیفہ تھے۔

حلف برداری کے بعد صدر ‘ وزیراعظم اور تقریب میں آئے ہوئے دیگر مہمانوں نے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful