جمال خاشقجی کی ہلاکت، عالمی قوتوں نے سعودی وضاحت کو ناکافی قرار دیدیا

برطانیہ، جرمنی، یورپی یونین اور دیگر عالمی قوتوں کے دباؤ کے بعد امریکہ نے بھی صحافی کی قونصل خانے میں موت پر سعودی عرب سے مکمل تحقیقات اور پُراسرار موت پر اٹھنے والے سوالات کے ٹھوس جوابات کا مطالبہ کیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے صحافی جمال خاشقجی کی موت کی تصدیق پر اپنے اولین بیان سے انحراف کرتے ہوئے برطانیہ، جرمنی اور یورپی یونین کے موقف کے ساتھ کھڑے ہونے کا عندیہ دیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ قونصل خانے میں جمال خاشقجی پر کیا بیتی اس کی تفصیلات سے دنیا کو آگاہ کیا جائے، یہ کب، کہاں اور کیسے ہوا؟ یہ سب کچھ سامنے آنا چاہیے اور ہم حقیقت سے تھوڑی ہی دوری کے فاصلے پر ہیں۔ سعودی عرب میں 18 شہریوں کی گرفتاری اور انٹیلی جنس افسران کی معطلی جیسے سعودی اقدامات پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ مزید اقدامات کی ضرورت ہے، یہ تو محض پہلا قدم ہے جو کہ مثبت ہے ہمیں اس سے اچھی امیدیں وابستہ کرنی چاہئیں، میں اس سلسلے میں ولی عہد محمد بن سلمان سے بات کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful