جنوبی ایشیامیں امریکا کی کامیابی کیلئے پاکستان کا تعاون ضروری ہے

واشنگٹن / کابل : امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے پناہ قربانیاں دی ہیں، جنوبی ایشیا میں امریکا کو کامیاب ہونے کیلئے پاکستان کا تعاون لازٕمی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق امریکی سینٹ کام کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے اس بات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

ایجنسی رپورٹ کے مطابق جنرل جوزف نے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کو اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ امریکا پاکستان کی علاقائی حدود میں کوئی حملہ نہیں کرے گا۔

ایجنسی رپورٹ میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ جنرل جوزف کی امریکا کی جانب سے پاکستان کو دی جانے والی امداد روکنے کو وقتی قرار دیا ہے۔

جنرل جوزف کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے۔ جنرل جوزف کا اہم بیان اس وقت سامنے آیا ہے، جب انہوں نے گزشتہ ہفتے پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے کی جانے والی متنازعہ ٹوئٹ کے بعد صورت حال پر ٹیلی فون کے ذریعے گفت گو کی۔

امریکی سینٹر ل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ امریکی حکمت عملی میں پاکستان اب بھی کلید ی کردار رکھتا ہے ۔ اپنے دورہ سعودی عرب کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا پالیسی میں میں پاکستان کا کردار انتہاہی اہم ہے، ہم طالبان کو مفاہمت کی میز پر لانا چاہتے ہیں اور اس مقصد کے لیے صرف افغانستان کا کردار کافی نہیں ہے۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے، انہوں نے دورہ ریاض کے موقع پر سعودی عرب کی اہمیت کا بھی اعتراف کیا۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful