جوہری معاہدہ بچانا ہے تو یورپ ٹرمپ کی دوبارہ پابندیوں سے انکار کر دے: ایرانی وزیرخارجہ

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک ) ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ امریکہ اس ایٹمی معاہدے سے دستبردار ہو جائے گا جس کے تحت ایران کی ایٹمی سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں،تاہم جواد ظریف نے یہ بھی کہا کہ انھیں امید ہے کہ یورپ اس معاہدے کو بچانے میں کردار ادا کرے گا۔ وہ اس صورت میں کہ یورپ ٹرمپ کی طرف سے ہمارے خلاف دوبارہ پابندیاں لگانے کے اقدام کو مسترد کرے۔
دو برطانوی اخباروں کو انٹرویو دیتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ اگر معاہدہ ختم ہو گیا تو ایران یورینیئم کی افزدوگی، سینٹری فیوجز کی تعداد اور پلوٹونیئم کی تیاری پر عائد پابندیوں کی پاسداری نہیں کرے گا۔تاہم انھوں نے اصرار کیا کہ ان کا ملک ایٹمی توانائی کو صرف پرامن مقاصد کے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

انھوں نے نیویارک میں فائنینشل ٹائمز اور گارڈین کو بتایا کہ ‘میرا اندازہ یہ ہے کہ وہ(ٹرمپ) تصدیق نہیں کریں گے، اور وہ کانگریس کو فیصلہ کرنے دیں گے۔اس معاہدے کے تحت ایران کو اجازت ہے کہ وہ تحقیق جاری رکھے۔ اس لیے ہم نے اپنی ٹیکنالوجی بہتری بنائی ہے۔ اگر ہم معاہدے کو ترک کرتے ہیں تو ہمیں بہتر ٹیکنالوجی کے ساتھ ایسا کرنا چاہیے۔

انھوں نے صدر ٹرمپ کے بارے میں کہا: ‘میں سمجھتا ہوں کہ انھوں نے ناقابلِ پیشن گوئی ہونے کو بطور پالیسی اپنا رکھا ہے، اور اب وہ ناقابلِ اعتبار بھی بنتے جا رہے ہیں۔ انھوں نے اس معاہدے کے الفاظ، روح اور ہر چیز کی مخالفت کی ہے۔

جواد ظریف نے کہا کہ ایران کے پاس موجود راستوں ‘کا انحصار اس بات پر ہے کہ بین الاقوامی برادری امریکہ سے کیسے نمٹتی ہے۔ اگر یورپ، جاپان، روس اور چین امریکہ کے ساتھ جانے کا فیصلہ کریں تو پھر میرے خیال سے معاہدہ ختم ہو جائے گا۔انھوں نے مزید کہاکہ

یورپ کو قیادت سنبھالنی چاہیے۔ یورپی یونین کے حکام نے کہا ہے کہ اگر امریکہ دوبارہ پابندیاں عائد کر دیتا ہے تو وہ ایران میں اپنے مفادات کا قانونی طریقے سے تحفظ کر سکتے ہیں۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful