جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں یوم علی (ع) کی مناسبت سے جلوس عزا

راولپنڈی میں یوم علی کا مرکزی جلوس موہن پورا سے برآمد ہو گیا ہے جو مختلف راستوں سے ہوتا ہوا اپنی منزل امام بارگاہ کرنل مقبول حیسن پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے راستے میں تین ہزار پولیس اہلکار تیعنات کیے گئے ہیں جبکہ گھروں کی چھتوں پر سنائپرز کو کھڑا کیا گیا ہے۔ جلوس میں شرکت کیلئے تین سے چار راستے رکھے گئے ہیں جبکہ ہر آنے والے عزدار کو چیک کرنے کےبعد جلوس کا حصہ بننے دیا جا رہا ہے۔ جلوس میں عزدار سینہ کوبی، ماتم داری اور نوحہ خوانی کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے اسلام آباد میں بھی یوم علی (ع) کی مناسبت سے جلوس نکالا گیا جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جلوس امام بارگاہ زینبیہ سے برآمد ہوا جو امام بارگاہ اثناء عشری پہنچ کر اختتام پذیر ہو گیا اس موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful