جیو ملازمین تنخواہ کیس، میر شکیل الرحمان نے سپریم کورٹ میں پیش ہوکر معافی مانگ لی

 جیو ملازمین کی تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف کیس میں میر شکیل الرحمان نے سپریم کورٹ میں پیش ہو کر معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جیو ملازمین کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت ہوئی۔ جیو نیٹ ورک کے مالک میر شکیل الرحمان عدالت میں پیش ہوئے اور گزشتہ پیشی پر حاضر نہ ہونے کی معافی مانگی۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ ملک کا سب سے بڑا میڈیا ادارہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، آپ کے ادارے کے لوگوں کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، اس کی کیا وجہ ہے، میر شکیل الرحمان نے مؤقف پیش کیا کہ میں اپنے ساتھیوں سے بہت شرمندہ ہوں اور معافی مانگتا ہوں، میرا فرض بنتا ہے کہ وقت پر ملازمین کا حق ادا کروں، عدالت کی اجازت سے تنخواہ ادا نہ کرنے کی وجہ بتا سکتا ہوں، حکومت سے اشتہارات کے پیسے لینا ہیں، کے پی کے حکومت نے ہمارے اشتہارات بند کئے ہوئے ہیں، ادارہ بند بھی رہا ،اب کھل چکا ہے، ادارے کو نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ میر شکیل صاحب کاروباری خسارہ ہو جاتا ہے، اس کا مطلب یہ نہیں تنخواہیں بند کر دیں، ملازمین اپنے گھر کے اخراجات کیسے چلائیں گے، کسی ادارے نے اپنی جائیداد فروخت کرکے تنخواہیں ادا کیں۔ میر شکیل نے کہا کہ اندازہ ہے، جیو کا بل 25 کروڑ روپے ہے، 78 فیصد ادائیگیاں کر چکے ہیں، عدالت ہمیں 3 ماہ کا وقت دے دے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کہ 3 ماہ میں ملازمین کیسے گزارہ کریں گے، تین ماہ کا وقت دینا ممکن نہیں ۔ میر شکیل الرحمان نے کہا کہ عدالت ہمارے معاملے پر ازخود نوٹس لے لے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ازخود نوٹس لینا بند کر دئیے ہیں، جو ازخود نوٹس لئے ہیں، ان کو نمٹائیں گے، عدلیہ کسی کے خلاف نہیں ہے، آپ محبت دیتے ہیں، تو عدلیہ بھی محبت دیتی ہے، اس معاملے کو مجموعی طور پر انسانیت کے حوالے سے لے لیتے ہیں، اگر آپ کاپیسہ رکا ہوا ہو، تو اس کو دیکھ لیتے ہیں، میر شکیل آپ کا ادارہ کہاں کہاں سے بند ہوا، ہمیں بتائیں، آپ کے پاس لائسنس ہے، قوت کے ساتھ چینل کو کسی جگہ بند نہیں کیا جا سکتا، ادھار لیں، کسی سے پیسہ مانگیں، تنخواہیں ادا کریں، اگر خیبرپختونخوا حکومت اشتہار نہیں دیتی، تو مجبور نہیں کر سکتے۔ عدالت نے جیو نیوز کی تنخواہوں کی ادائیگی کے معاملہ پر حامد میر کی سربراہی میں کمیٹی بنا دی، کمیٹی میں جیو نیوز کے دو رپورٹر اور دو انتظامیہ کے نمائندے شامل ہیں۔

About A. H

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful