جی آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی ڈاکٹر طاہر القادری اہم فیصلہ کرلیا

لاہور ( نیوز ڈیسک ) پاکستان عوامی تحریک کی کور کمیٹی کا اجلاس ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوا جس کی صدارت پیٹ کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔ اجلاس میں جی آئی ٹی کی رپورٹ سامنے آنے کے بعد ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ویڈیو لنک کے ذریعے جے آئی ٹی رپورٹ پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈاکٹر طاہر القادری رواں ہفتے وطن واپس آ جائیں گی۔ اجلاس میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون پر جسٹس باقر نجفی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے حکومت پر دباو ڈالا جائے گا اور رپورٹ منظر عام پر لانے کیلئے احتجاجی لائحہ عمل سمیت تمام قانونی اور سیاسی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ اجلاس میں 15 جولائی کو لاہور میں ہونیوالے اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ڈاکٹر طاہرالقادری نے رہنماؤں کو ہدایت کی کہ لاہور میں ہونیوالا احتجاج کو بھرپور انداز میں کامیاب بنایا جائے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful