حزب اللہ اور حماس ہرگز دہشتگرد تنظیمیں نہیں ہیں، میخائیل بوگدانوف

روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماسکو سمجھتا ہے کہ حزب اللہ اور تحریک حماس ہرگز دہشت گرد تنظیمیں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ، لبنان کی ایک ایسی سیاسی جماعت ہے جیسے عوام میں زبردست مقبولیت حاصل ہے اور ہمارے ان کے ساتھ رابطے بھی ہیں۔ روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ واشنگٹن کے برخلاف ماسکو تحریک حماس کو بھی دہشت گرد گروہ نہیں بلکہ اسے فلسطینی عوام کا اٹوٹ حصہ سمجھتا ہے۔ میخائیل بوگدانوف نے واضح کیا کہ روس، مصر کے تعاون سے ویسا ہی کوآرڈی نیشن سینٹر قائم کرنے کے لئے تیار ہے، جیسا کہ عراق میں قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں دہشت گرد گروہوں کی فہرست تیار کرنے کی غرض سے ایک اجلاس جلد ہی اردن کے دارالحکومت امان میں ہوگا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful