حلب کی کامیابی نے امریکی اور مغربی منصوبے پر پانی پھیر دیا، شامی وزیراعظم

شام کے وزیراعظم نے کہا ہے کہ حلب میں شامی افواج کی فتح کے بعد مغربی اور امریکی سازشیں ناکام ہو گئی ہیں۔

شام کے وزیراعظم عماد خمیس نے دمشق میں ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین جابری انصاری سے ملاقات میں کہا کہ حلب اور شام کے دیگر علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف شامی افواج کی کامیابی نے علاقے کے سلسلے میں امریکی اور مغربی منصوبوں کو ناکام بنا دیا- شامی وزیراعظم نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ حلب میں دہشت گردوں کی شکست استقامتی محاذ کی کامیابی ہے، کہا کہ شام میں فوج اور استقامتی قوتوں کی فتح، شہدا کے خون کی پاسداری ہے- انہوں نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور شام کے گہرے سیاسی اور تاریخی تعلقات کا تقاضا ہے کہ اقتصادی تعلقات کو بھی سیاسی تعلقات کی ہی طرح اعلی سطح پر پہنچانے کے لئے دونوں ممالک کوشش کریں- ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین جابری انصاری نے بھی حلب میں دہشت گردوں کے مقابلے میں شامی افواج کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس شاندار فتح پر شام کے عوام کو مبارکباد پیش کی- ایران کے نائب وزیرخارجہ نے شامی وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کہا کہ کسی بھی ملک کو شام کے داخلی معاملات میں مداخلت اور اس ملک کے عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا حق نہیں ہے- انہوں نے کہا کہ شام میں بحران پیدا کرنے والے ممالک کو چاہئے کہ وہ اب شام کے امور میں اپنی مداخلت اور شامی عوام پر اپنی مرضی مسلط کرنے کی کوششوں کو بند کر کے شامی گروہوں کے درمیان ہی سیاسی مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کریں- ایران کے نائب وزیرخارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ گذشتہ چند برسوں کے تجربات اور دہشت گردوں کے مقابلے میں حاصل ہونے والی کامیابی کے بعد اب علاقے اور دنیا کے ممالک، شام کو موجودہ بحرانی صورت حال سے نکالنے کے لئے فوری طور پر اقدامات کریں گے تاکہ شام کے عوام اپنے مستقبل کے بارے میں خود فیصلہ کرسکیں- قابل ذکر ہے کہ ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین جابری انصاری، ایک اعلی سفارتی وفد کے ہمراہ بدھ کی سہ پہر لبنان کے زمینی راستے سے شام کے دارالحکومت دمشق پہنچے اور شامی وزیراعظم سے ملاقات کی- انہوں نے شام کے نائب وزیرخارجہ فیصل مقداد کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان ماہانہ ہونے والی میٹنگ میں بھی شرکت کی- یہ میٹنگ ہر مہینے تہران یا دمشق میں انجام پاتی ہے-

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful