خطے میں امن کیلئے ہمسایہ ممالک کو ملکر جدوجہد کرنا ہوگی، آفتاب شیرپاو

کوئٹہ ( نیوز ڈیسک ) قومی وطن پارٹی کے چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے افغانستان میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے دشمن نہیں چاہتے کہ اس خطے میں امن قائم ہو۔ سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ اس خطے میں امن کے قیام کیلئے ہمسایہ ممالک کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ کابل دھماکے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، دہشت گردی کے خلاف ہم سب کو متحد ہونا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم غم کی اس گھڑی میں افغان حکومت اور افغانستان عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، عالمی برادری خطے میں جاری دہشت گردی پر سنجیدگی سے توجہ دے اور پاکستان اور افغانستان کے مابین تعلقات بہتر بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful