خواتین کیلئے بین الاقوامی سطح پر قوانین وضع کرنے کی ضرورت ہے، حیدرآباد اردو یونیورسٹی

اسلام ٹائمز۔ خواتین کی حفاظت کے لئے بین الاقوامی سطح پر قوانین وضع کئے جانے چاہیے۔ ان کی بااختیاری کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس بات کا اظہار اینڈریو فلیمنگ، برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر، حیدرآباد نے مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں منعقدہ ”صنف کی با اختیاری اور حساسیت۔ پالیسی ردِ عمل“ میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سیمینار کا انعقاد شعبہ تعلیماتِ نسواں، شعبہ سماجی عمل، البیرونی مرکز برائے مطالعات سماجی اخراج و اشتمالی پالیسی، تربیت و تعیناتی سیل کے اشتراک اور غیر سرکاری تنظیم ’’روبرو‘‘ کے تعاون سے کیا گیا ہے۔ فلیمنگ نے اپنے خطاب میں تعلیمی اشتمالی پالیسی پر توجہ دلائی۔

ریما راجیشوری آئی پی ایس نے خواتین کی صیانت کے متعلق مسائل پر اپنے تجربات بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ بطور خاص لڑکوں کی تربیت کے وقت انہیں خواتین کی صیانت کی طرف توجہ دلانا ایک محفوظ سوسائٹی کے لئے ضروری ہے۔ پروفیسر شاہدہ مرتضیٰ،

ڈین اسکول برائے فنون و سماجی علوم نے کہا کہ یہ خواتین کی ذمہ داری ہے کہ وہ خواتین کے متعلق رویہ و نظریہ میں بہتر تبدیلی کی کوششکریں۔

اس موقع پر دو ڈاکیومنٹریوں کی نمائش کی گئی۔ ایک توفیق اور شانتی کمار کی ”روبرو وتھ جینڈر“ اور دوسری شِتیجوی پی کی ”نَکُشا: ا اورانسٹرکشنل میڈیا سنٹر کی جانب سے صنف پر ایک چھوٹا مونتاج پیش کیا گیا۔ پروفیسر عامر اللہ خان، ڈائرکٹر سی ایس ای اکیڈیمی نے کانفرنس کے موضوع پر گفتگو کی۔ پہلے سیشن میں کلپنا، تاتاورتی، پاریٹی کنسلٹنگ اینڈ ٹریننگ پرائیویٹ لمیٹڈ نے کارپوریٹ اداروں میں صنفی اشتمالیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ خواتین اپنے اندر قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دے کر بہتر روزگار حاصل کریں۔ چیترا ریڈکر، ایس این ڈی یونیورسٹی، ممبئی نے خواتین کے متعلق پالیسی وضع کرنے کے دوران سوچ اور اس کے صنفی امتیاز پر اثرات کے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔ محترمہ سوما وڈوا، انڈیا ڈیولپمنٹ فاﺅنڈیشن نے بالغوں کے تعلیمی پروگرام کے خواتین کی نجی و عوامی زندگی پر اثرات کے متعلق تفصیلات فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح ’تارا اکشر‘ جو ایک بالغوں کا تعلیمی پروگرام ہے کے باعث اتر پردیش میں خواتین کی خود اعتمادی ، اکتسابی ماحول اور جہیز و تشدد کے تئیں عدم رواداری میں اضافہ ہوا ہے

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful