خود کش حملے حرام، کالعدم تنظیموں کو سختی سے کام سے روکا جائے: علماءمشائخ کونسل پاکستان

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) علماءو مشائخ کونسل نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو سختی سے کام سے روکا جائے اور ان کی سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔جبکہ علما ءو مشائخ کونسل کا کہنا تھا کہ کونسل دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے اور خودکش حملوں کو حرام قرار دیتی ہے۔

وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزارت برائے مذہبی امور کے زیر انتظام وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی زیر صدارت قومی علما و مشائخ کونسل کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔اس اجلاس میں تمام مکاتبِ فکر کے علمائے کرام کو ملک بھر سے مدعو کیا گیا تھا، جس میں خاص طور پر پاڑا چنار میں ہونے والے بم دھماکوں اور ان کے مضمرات پر غور کیا گیا۔علما اور مشائخ کونسل کے اجلاس میں 15 نکاتی مشترکہ اعلامیے پر اتفاق کیا گیا۔تمام شرکا نے دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہوئے خودکش حملوں کو حرام قرار دیا ہے۔علما و مشائخ کونسل کے اجلاس میں فیصلہ بھی کیا گیا کہ بین المسالک ہم آہنگی کے فروغ کے لیے نچلی سطح پر اقدامات کیے جائیں گے، جب کہ باہمی اختلافات ختم کرنے کا پیغام بھی پہنچایا جائے گا۔ ملک میں تفرقہ بازی، انتشار، نفرت و دشمنی کو ہوا دینے کی کوششوں کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں کی جائیں گے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful