خوفناک ٹریفک حادثے میں پیپلزپارٹی کے اہم رہنما قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ جان کی بازی ہار گیا

گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے لئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ۔ لالہ موسیٰ کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں پیپلزپارٹی کے اہم رہنما قمر زمان کائرہ کا بیٹا اسامہ جان کی بازی ہار گیا ۔تفصیلات کے مطابق قمر زمان کائرہ کابیٹا ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہو گیا ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا ،اسامہ قمر گورنمنٹ کالج لاہور کا طالب علم تھا

،حادثہ میں اسامہ قمر کا ایک دوست بھی جاںبحق اور ایک کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ اس انتہائی افسوسنا ک واقعے پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، شریک چئیرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان کےلئے صبر کی دعا کی ہے۔

About یاور عباس

یاور عباس صحافت کا طالب علم ہے آپ وائس آف مسلم منجمنٹ کا حصہ ہیں آپ کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے اور جی بی کے مقامی اخبارات کے لئے کالم بھی لکھتے ہیں وہاں کے صورتحال پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.