خیبر پختونخواہ حکومت نے عمران خان کو بڑا جھٹکا دے دیا ،ایسا اعتراف کرلیا کہ چیئر مین پی ٹی آئی کے غصے کی انتہا نہ رہے گی

اسلام آباد: خیبر پختونخوا حکومت نے عمران خان کے 74 گھنٹے تک سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کا اعتراف کرلیا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نہ صرف خود بلکہ ان کے سیاسی رفقاءبھی سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرتے رہے ہیں۔ ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والوں میں ان کے ذاتی مشیر عون چوہدری، فیصل جاوید خان اور ابرار الحق بھی شامل ہیں۔ایوی ایشن قانون کے مطابق سیاسی رہنما کے سیاسی مقاصد کے لئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال قانوناً جرم ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قوانین کے مطابق وزرا ءکو بھی ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوتی لیکن وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک خود بھی ذاتی مقاصد کے لئے سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے رہے ہیں۔پرویز خٹک قریبی دوست اور صوبائی وزیر مشتاق غنی کے عزیز کی شادی میں شرکت کے لئے ہیلی کاپٹر سے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے پشاور کا فضائی سفر انتہائی حساس ہے، اس سفر کے لئے متعلقہ اداروں سے سیکیورٹی کلیئرنس ضروری ہے۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful