دارلحکومت کے بعد ملک بھر ميں کالعدم تنظيموں کے خلاف کريک ڈاؤن جاری

اسلام آباد انتظامیہ نے کالعدم تنظیموں کے زیرِ انتظام چلنے والے مدارس اور مساجد کا کنٹرول حاصل کرلیا، جب کہ کارروائی کے دوران متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا گیا، اسلام آباد میں 2 مدارس 2 مساجد ضلعی انتظامیہ نے تحویل میں لے لیے جبکہ چوالیس افراد نظر بند کردیے گئے۔

راولپنڈی میں ایک مدرسہ تحویل میں لیا گیا دو ڈسسپنسریاں اور ایک اسپتال سیل کردیے گئے، بہاولنگر اورڈی جی خان میں دو دو مدارس اور سیالکوٹ میں ایک مرکز سرکاری تحویل میں لیے گئے۔

فیصل آباد میں کالعدم اداروں کا سروے مکمل کرلیا گیا جہاں بائیس افراد نظر بند کردیے گئے ہیں، جھنگ میں کالعدم تنظیموں کے پانچ افراد گرفتار کرلیے گئے، بہاولپور ضلع میں 8 مساجد ایک مدرسہ اور ایک مرکز ضلعی انتظامیہ کے حوالے کردیے گئے جبکہ چار افراد گرفتارکیے گئے ہیں۔

سندھ میں بھی سروے مکمل کرلیا گیا جہاں 31 اسکولز اور 16 مدارس سرکاری تحویل میں لے لیے گئے، سندھ کے شہر سانگھڑ میں 4، حیدرآبا د میں 3، مٹیا ری میں 2،میرپور خا ص میں 3،بدین میں 3، تھر پا ر کر 1،شہید بے نظیر آباد 2 اور قمبر شہدا د کوٹ کا ایک 1اسکول ہے جبکہ کالعدم تنظیموں کے9 اسپتال شامل ہیں۔

مشیراطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب کہتے ہیں کہ اب یہ ادارے سندھ حکومت کے زیرنگرانی چلیں گے، جوبھی رکاوٹ بنے گا حراست میں لیا جائے گا، اداروں کو چلانے کیلئے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کمیٹی میں محکمہ تعلیم، صحت، اوقاف، ڈپٹی کمشنرممبرہوں گے، ان اداروں کی تمام فنڈنگ اب سندھ حکومت کرے گی۔

خیبرپختونخوا میں فی الحال ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے جبکہ بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی شروع نہ ہوسکی۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful