داعش فتنہ ہے، تخریبی کارروائیوں سے دین اسلام کی تعلیمات کو پامال کر رہی ہے: سراج الحق

جدہ : جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ داعش موجودہ دور کا فتنہ ہے اسے کچلنے کیلئے امت مسلمہ سمیت عالمی برادی کو مشترکہ کوششیں کرنی چاہئےں۔ داعش کی تخریبی اور انسیانیت دشمن کاروائیوںنے جہاد جیسے پر مقصد فریضے اور دین اسلام کی تعلیمات کو پامال کردیا ہے۔
ایک خصوصی افطار پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ داعش مسلم دشمن جماعت ہے جس نے اب تک صرف مسلمانوں کا ہی خون بہایا ہے۔ انہوں نے خلیجی ممالک میں مساجد کو نشانہ بنا کر اسلام دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ اب خدشہ پیدا ہوگیا ہے کہ داعش دیگر ممالک میں بھی مختلف ناموں سے تخریبی کاروائیاں کریگی بلکہ داعش کی طرز پر کام کرنے والی متعدد تنظیمیں لیبیا، یمن، پاکستان اور افغانستان میں متعارف ہورہی ہیں۔ کوئی بعید نہیں کہ آنے والے وقت میں داعش سے زیادہ سفاک تنظیم منظر عام پر آجائے انہوں نے کہا کہ یمن کی صورتحال پر پوری امت کو افسوس ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful