داعش مشرق وسطیٰ میں امریکی اہداف کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے، مفتی عبدالرحمٰن عابد

جماعة الدعوة پاکستان کے مرکزی رہنما اور معروف عالم دین مفتی عبدالرحمٰن عابد نے کہا ہے کہ مسلم ممالک میں امریکی افواج کی ناکامی پر پراکسی وار شروع کر دی گئی ہے، داعش مشرق وسطیٰ میں امریکی اہداف کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے، تکفیر کے فتنے کا بروقت سدباب کیا جانا ضروری ہوگیا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے علاقے نیو کراچی میں کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، کانفرنس سے جامعہ دراسات الاسلامیہ کے مدیر تعلیم یحییٰ بھٹی، جماعة الدعوة شعبہ دعوت و اصلاح کراچی کے مسئول حافظ محمد امجد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ کانفرنس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مفتی عبدالرحمٰن عابد نے کہا کہ فتنہ تکفیر اور خارجیت پر قرآن و حدیث کی واضح تعلیمات موجود ہیں، مسلمانوں کو کافر قرار دے کر واجب القتل سمجھنے والے سخت گمراہی میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تکفیر کا فتنہ عالم اسلام کیلئے ہر دور میں بدترین نقصان کا باعث بنا ہے، موجودہ دور میں اس کا سدباب نہ کیا جائے تو زمین پر بہت بڑا فساد برپا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ داعش اسلام کا مسخ شدہ چہرہ پیش کر رہی ہے، اسے عالم اسلام کا نمائندہ نہیں کہا جا سکتا، سوچے سمجھے منصوبے کے تحت داعش کے قیام سے مسلم ملکوں میں انتشار کا ماحول پیدا کیا گیا ہے، مسلمانوں کی صفوں میں داعش کے تشدد آمیز نظریات کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful