داعش کے بڑھتے ہوئے حملوں پر اقوام متحدہ کو تشویش

وائس آف مسلم ( نیوز ڈیسک ) اقوام متحدہ نے یورپ میں داعش کے دہشت گردانہ حملے بڑھنے پر تشویش ظاہر کی ہے۔اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل جفری فلیٹ مین نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ عراق و شام میں شکست کے باوجود، تکفیری داعش دہشت گرد گروہ نے اس وقت جنگی علاقوں سے باہر خاص طور سے یورپ میں حملے کرنے کی توانائی ہمیشہ سے زیادہ حاصل کر لی ہے۔

جفری فلیٹ مین نے کہا کہ داعش دہشت گرد گروہ اب بھی تیل کی فروخت، لوٹ مار، اغوا برائے تاوان اور فاسفورس سمیت مختلف قسم کے معدنیات اور نوادرات کی فروخت سے حاصل ہونے والی ماہانہ دسیوں ملین ڈالر کی آمدنی پر بھروسہ کر سکتا ہے۔

سیاسی امور میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے کہا کہ گذشتہ سولہ مئی کو داعش میں شامل ہونے والے غیرملکیوں کی تعداد میں کمی آئی ہے تاہم ان کی واپسی اور اپنی کارروائیاں ایک جنگی علاقے سے دوسرے علاقے میں مرکوز کرنا عالمی امن کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful