داعش کے خلاف آپریشن میں شریک کینیڈین طیاروں کی واپسی

کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے والے کینیڈین جنگی طیاروں کو واپس طلب کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔انتخابات میں اپنی جماعت لبرل پارٹی کی فتح کے چند گھنٹوں بعد ہی انھوں نے امریکی صدر براک اوباما کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کردیا تھا۔انتخابی مہم کے دوران ٹُروڈو نے وعدہ کیا تھا کہ وہ سی ایف 18 جنگی جہاز وطن واپس بلا لیں گے۔ یاد رہے کہ یہ طیارے مارچ 2015 سے جنگی مہمات کا حصہ تھے۔تاہم ان کی واپسی کے نظام الاوقات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔سٹیفن ہارپر کی قیادت میں کنزرویٹو پارٹی کی حکمرانی کے خاتمے کے بعد حالیہ انتخابات میں جسٹن ٹُروڈو اور ان کی جماعت کو پیر کے روز ہونے والے انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی ہے۔سابق استاد جسٹن ٹُروڈو کینیڈا کے سابق وزیراعظم آنجہانی پیئر ٹُروڈو کے سب سے بڑے صاحبزادے ہیں۔کینیڈا کے نومنتخب وزیراعظم کی حیثیت سے امریکی صدر براک اوباما کے ساتھ اپنی پہلی ٹیلیفونک گفتگو میں انھوں نے امریکی صدر کو بتایا کہ وہ انتخابی مہم کے دوران کیے گئے جنگی جہازوں کی واپسی کے وعدے کو پورا کریں گے۔نومنتخب وزیرِاعظم نے کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں منگل کے روز صحافیوں سے بات چیت کی۔
اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ’میں نام نہاد دولت اسلامیہ کے خلاف کینیڈا کے ذمہ دارانہ طریقے سے کردار ادا کرنے کے عزم پر قائم ہوں لیکن وہ (براک اوباما) میرے جنگی کارروائیوں کے خاتمے کے ضمن میں کیے گئے وعدوں کو سمجھتے ہیں۔‘تاہم فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق نو منتخب وزیر اعظم کینیڈا کے فوجی تربیت کے ماہرین کو شمالی عراق میں رہنے دیں گے۔ٹُروڈو رواں سال کے اختتام تک تقریباً 25 ہزار شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے کا وعدہ بھی کر چکے ہیں۔سابق وزیراعظم سٹیفن ہارپر نے نہ صرف ایسا کرنے سے انکار کردیا تھا بلکہ اس معاملے پر ان کا موقف خاصا سخت تھا۔
انھوں نے ازراہ تفنن کہا کہ صدر اوباما نے ’میرے سر پہ سفید بالوں کی کمی پر مذاق بھی کیا، لیکن انھوں نے یہ بھی کہا کہ شاید جلد ہی میرے بال سفید ہونا شروع ہوجائیں۔‘

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful