تازہ ترین
روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے دنیا بھر کے حساس کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا، برطانیہ اور امریکہ کا الزاماسلام ٹائمز۔ امریکی اور برطانوی حکام نے الزام لگایا ہے کہ روسی حکومت کی سربراہی میں ہیکرز نے سائبر جاسوسی مہم چلائی ہے، جس میں حکومتی ایجنسیز، کاروبار اور اہم معلومات پر نظر رکھنے والوں کو ہدف بناتے ہوئے دنیا بھر کے کمپیوٹر راؤٹرز کو متاثر کیا۔ امریکا اور برطانیہ کے حکام نے ایک کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ان حملوں کے حوالے سے مشترکہ انتباہ جاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس کا مقصد ان راؤٹرز، جو انٹرنیٹ کے انفرا اسٹرکچر کو سائبر جاسوسی مہم کا نشانہ بنا رہے ہیں، کو مستقبل کے لیے خبردار کرنا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے سائبر سیکیورٹی کے کوآرڈینیٹر روب جوئس کا کہنا تھا کہ ہم جب سائبر سرگرمیوں میں دخل اندازیاں دیکھتے ہیں، چاہے وہ مجرمانہ یا دیگر قومی ریاستی اداروں کی سرگرمیاں ہوں، اس میں فوری مداخلت کی کوشش کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ وائٹ ہاؤس نے فروری کے مہینے میں روس پر 2017 کے دوران سائبر حملہ کرنے کا الزام لگایا تھا اور برطانوی حکومت کے ساتھ مل کر روس کو یوکرین کے انفرا اسٹرکچر میں در اندازی اور عالمی طور پر کمپیوٹرز کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی تھی۔ امریکا کے خفیہ اداروں نے نتیجہ اخذ کیا تھا کہ ماسکو نے 2016 کے صدارتی انتخابات میں دخل اندازی کی تھی اور وفاقی استغاثہ اس معاملے پر تحقیقات کر رہا ہے کہ گویا ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم میں ووٹ حاصل کرنے کے لیے روسیوں کی خدمات حاصل کی گئی تھیں یا نہیں۔ واضح رہے کہ ماسکو اور ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ان الزامات کو مسترد کردیا گیا تھا۔ امریکا اور برطانوی حکومت کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے گزشتہ روز مشترکہ رپورٹ شائع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حملوں کے حوالے سے تکنیکی معلومات دی جائیں گی تاکہ اداروں کو یہ معلوم ہوسکے کہ انہیں ہیک کیا گیا ہے اور مستقبل میں ایسے حملوں سے بچنے کے لیے پیشی اقدام اٹھا سکیں۔ حکومت نے متاثرین سے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی ہے تاکہ وہ اس مہم سے پڑنے والے اثرات کو بہتر طریقے سے سمجھ سکیں۔ امریکا کے ہوم لینڈ سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کے سائبر سیکیورٹی کے حکام جینیٹ مانفرا کا کہنا تھا کہ ہمیں سائبر حملے سے ہونے والے نقصان کے حوالے سے مکمل معلومات نہیں ہیں۔ امریکی اور برطانوی حکام نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ متاثرہ راؤٹرز کو مستقبل میں خطرناک سائبر آپریشنز کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

داعش کے قبضے سے درجنوں یرغمالی بازیاب ‘، ایک امریکی فوجی ہلاک

پینٹاگون نے کہا ہے امریکہ اور عراق کی فوجوں نے شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے قبضے سے درجنوں یرغمالیوں کو بازیاب کروا لیا ہے۔اس کارروائی کے دوران ایک امریکی فوجی بھی ہلاک ہوا ہے۔ گذشتہ سال ’دولت اسلامیہ‘ کے خلاف امریکی کارروائی کے آغاز سے کسی امریکی فوجی کی پہلی ہلاکت ہے۔یہ آپریشن جمعرات کی صبح عراق کے کرد صوبے کرکوک کے شہر ہوویجہ میں کیا گیا۔پینٹاگون کے مطابق اس کارروائی میں دولت اسلامیہ کے پانچ شدت پسندوں کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ متعدد کی ہلاکت ہوئی ہے۔دفاعی حکام کے مطابق یرغمال بنائے گئے 70 افراد کو بازیاب کروایا گیا ہے جن میں سنی عرب، 20 عراقی سکیورٹی فورس کے اہلکار اور مبینہ جاسوسی کے شبہے میں گرفتار کیے گئے دولت اسلامیہ کے ارکان شامل ہیں۔پینٹاگون اور کرد حکام کے مطابق بازیاب کروائے گئے افراد میں کرد شامل نہیں ہیں۔
تاہم کرد انٹیلی جنس ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ صرف 17 افراد کو بازیاب کروایا گیا ہے اور وہ تمام دولت اسلامیہ کے سابق جنگجو ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس آپریشن کا مقصد ان قیدیوں کو پکڑنا تھا جنھیں دولت اسلامیہ کے رہنماؤں کے حکم کی خلاف ورزیوں پر قید میں رکھا گیا تھا۔ینٹاگون کے ترجمان پیٹر کک نے ایک بیان میں کہا: ’ہمیں معلومات ملی تھی کہ دولت اسلامیہ ان یرغمالیوں کو قتل کرنے والی ہے۔ ان معلومات کی بنیاد پر ہم نے منصوبہ بندی سے دولت اسلامیہ کے ٹھکانوں پر حملہ کر کےیرغمالیوں کو چھڑا لیا۔‘پیٹاگون کے مطابق امریکی فوج کردستان کی مقامی حکومت کی درخواست پر اس آپریشن میں شامل ہوئی تھی۔اس علاقے میں کرد جنگجوؤں اور شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے درمیان بھی سخت جنگ جاری ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful