Px10-056 MULTAN: Jan10 - MNA Jamsheed Dasti addressing a press conference at Multan Press Club. ONLINE PHOTO by Shakeel Chaudhry

دستی کا مولانا کے مارچ میں شادی کا اعلان

مظفرگڑھ: عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شادی کرنے کا اعلان کر دیا۔

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو حکومت مخالف “آزادی” مارچ کا اعلان کر رکھا ہے۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ جب بھی خوشی کی تیاری کرتا ہوں،کوئی مسئلہ کھڑا ہوجاتا ہے، اب تو لوگ کہتے ہیں کہ آپ بھی شیخ رشید بنتے جا رہے ہیں۔

جمشید دستی نے مزید کہا کہ 2019 میں شادی کا ارادہ تھا لیکن اس سال تو شادی ہوتی نظر نہیں آ رہی، مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ کے دوران شادی کا اعلان کروں گا اور 2020 میں سادگی سے شادی کر لوں گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سابق اتحادی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اللہ حکمرانوں کو بھی وعدوں کی تکمیل کی ہدایت دے۔

About وائس آف مسلم

Avatar
وائس آف مسلم ویب سائٹ کو ۵ لوگ چلاتے ہیں۔ اس سائٹ سے خبریں آپ استعمال کر سکتے ہیں۔ ہماری تمام خبریں، آرٹیکلز نیک نیتی کے ساتھ شائع کیئے جاتے ہیں۔ اگر پھر بھی قارئین کی دل آزاری ہو تو منتظمین معزرت خواہ ہیں۔۔