دشمن کی سازش ناکام،جی بی میں تمام مکاتب فکر نے مل کر یوم حسین منایا

گلگت: قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان کی کال پر سٹی پارک گلگت میں عظیم الشان یوم حسین(علیہ السلام) کا انعقاد، اجتماع میں مسلمانوں کی کثیر تعدادنے شرکت کی، اس اجتماع میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والےعلماء و شعراء حضرات نے شرکت کی اور شہیدِ کربلاء کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالی۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پُر امن یوُمِ حسین کے انعقاد کو علاقے کے امن کے لئے نیک شگون قرار دیا اور قائد ملت جعفریہ گلگت بلتستان آغا سید راحت حسین کی علاقے کے امن کے لئے دی جانے والی قربانیوں کو سراہا ۔

یاد رہے ملک دشمن ایجنسیاں گلگت بلتستان میں فرقہ وارانہ فسادات کرنے میں مصروف ہیں اور 70 سالوں سے حقوق سے محروم رہنے کی وجہ بھی یہی ہے لیکن اب شعور کی بیداری سے دشمنوں کے تمام سازشوں کو ناکام بنایا جا رہا، سب مل کر یوم حسین منانے کے فیصلے کے بعد  علامہ سید راحت حسین کو ۔شدید تنقید سامنا کرنا پڑا لیکن یوتھ آف گلگت بلتستان نے علامہ صاحب کی فیصلہ کو شروع دن سے سراہا

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful