دنیا کی سب سے بلند سڑک پر گلگت سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نے اس انداز میں گاڑی چلائی کہ ریکارڈ بناڈالا، نئی تاریخ رقم کردی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گلگت بلتستان کے ایک شہری نے ایسی سڑک پر 60کلومیٹر ریورس گاڑی چلا کر ریکارڈ قائم کر ڈالا ہے جس پر کوئی شخص سیدھی گاڑی چلاتے ہوئے بھی سو بار سوچے گا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کی رپورٹ کے مطابق مرزا امان نامی اس شخص نے تپوپڈن سے شمشال تک 60کلومیٹر کا فاصلہ ساڑھے چار گھنٹے میں طے کیا۔ یہ سڑک دنیا کی بلند ترین سڑک ہے اور پہاڑوں کو کاٹ کر بنائی گئی ہے۔اس پرخطر سڑک کو دنیا کے آٹھ عجوبوں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس انتہائی تنگ سڑک کے ایک طرف پہاڑ اور دوسری طرف سینکڑوں فٹ نیچے دریائے شمشال ہے۔ دنیا کی بلند ترین سڑک شمشال روڈ کودنیا کی خطرناک ترین سڑک بھی کہا جاتا ہے اور اس پر گاڑی چلانے والے ڈرائیور انتہائی ماہر ہوتے ہیں مگر وہ پھر بھی انتہائی احتیاط کے ساتھ گاڑی چلاتے ہیں۔ لیکن مرزا امان نے اس راستے پر گاڑی ریورس چلاتے ہوئے طے کرکے کمال ہمت کا مظاہرہ کیا ہے۔اس کے اس سفر کی تصاویر ایک مقامی فوٹوگرافر علی احمد نے بنائی ہیں۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful