دوسرا ون ڈے ، سرفراز نے پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سنبھال لیا, شاندار سنچری، پاکستان کے 5وکٹوں پر196رنز

لارڈز (سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈکے درمیان  دوسرے ون ڈے میچ میں وکٹ کیپر اور نائب کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کی لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو سنبھال لیا ہے۔وکٹ کیپر نے شاندار سنچری کی ۔اب تک پاکستان نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنا لئے ہیں جبکہ 41اوورز کا کھیل مکمل ہو چکا ہے۔سرفراز احمد 102اور عماد وسیم 29پر کریز پر موجود ہیں۔ اس سے پہلےقومی ٹیم کے اوپنرز اور مڈل آرڈر نے انتہائی مایوس کن کھیل کا مظاہرہ کیاا۔ پاکستان کے پہلے 3 کھلاڑی صرف 2 کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئے ۔پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم ایک ، شرجیل خان اور کپتان اظہر علی کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بابر اعظم 30اور شعیب ملک 28نے سرفراز کا ساتھ دیا لیکن وہ بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ رک سکے۔ انگلینڈ کی جانب سے ووڈ اور ووکس نے دو دو جبکہ لیام پلنکٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے پہلے پاکستان  نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  ۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں،محمد حفیظ ، محمد نواز اور عمر گل کو ڈراپ کرکے سمیع اسلم، یاسر شاہ اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful