دہشت گردی جہاں بھی ہو ناقابل قبول، پاکستان سے تعلقات بھارت سے تجارت پراثرانداز نہیں ہونگے:روسی صدر پیوٹن

نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستان کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی صورتحال مستحکم کرنے کے لامحدود اقدامات کررہاہے، یہ آپ طے کریں کہ پاکستان بھارت میں دہشتگردی بڑھارہاہے یا نہیں، دہشت گردی جہاں بھی ہو ناقابل قبول ہے ،روس کے پاکستان سے تعلقات بھارت سے تجارت پراثرانداز نہیں ہونگے ۔

بھارتی خبرایجنسی کو دوران انٹرویو مقبوضہ کشمیر میں پاکستان پر دہشت گردی کے بھارتی الزام پر ٹکا سا جواب دیتے ہوئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے  کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بھارت کی حمایت کرتے ہیں ، دہشتگردی جہاں سے بھی ہوناقابل قبول ہے ، ہمارے پاکستان سے بہت مضبوط فوجی تعلقات نہیں تو  کیا بھارت کے امریکا سے ہیں؟ روس کے پاکستان سے تعلقات بھارت سے تجارت پراثرانداز نہیں ہونگے۔ بھارتی ایجنسی نے سوال کیا کہ کیا مقبوضہ کشمیر میں پاکستان دہشت گردی کوہوادے رہاہے؟ جس پر روسی صدر نے جواب دیا پاکستان ملکی صورتحال مستحکم کرنے کے لامحدود اقدامات کررہاہے،یہ آپ طے کریں کہ پاکستان بھارت میں دہشتگردی بڑھارہاہے یانہیں؟۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful