دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی قربانی ہماری ہے، علامہ راجہ ناصر عباس کا دعویٰ

لاہور:نیشنل  ایکشن پلان پر عملدرآمد ضروری ہے،تا ہم پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کی آڑ میں ہمارے کارکنوں کے خلاف سیاسی انتقامی کاروائیاں قبول نہیں،ہم نے ہمیشہ اتحادو وحدت اور حب الوطنی کا نعرہ بلند کیا،پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف سب سے پہلے ہم نے آواز بلند کی،دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سب سے بڑی قربانی ہماری ہے،ہم نے اپنے چوبیس ہزار سے زائد پیاروں کے جنازوں کو کندھا دیا،لیکن ملکی سلامتی و بقا کے خاطر صبر اور حوصلے سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا،ملت جعفریہ کو یہ امتیاز حاصل ہے کہ اس مکتب کے ماننے والوں نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کو مقدم رکھا،آج ہمیں یہ افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمیں دیوار سے لگایا جا رہا ہے،ظالم اور مظلوم کو ایک ہی لاٹھی سے ہاکنے کا عمل دہشت گردی کے خلاف جنگ کو متاثر کرنے کی سازش ہے،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاہور مومن پورہ قبرستان میں الحاج حیدر علی مرزا مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کیے گئے مجلس ترحیم کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماوُں علامہ اعجاز بہشتی،سید ناصر شیرازی،سید اسدعباس نقوی اور سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی بھی موجود تھے،انہوں نے کہا کراچی بدل چکا ہے،عوام کا سیاسی جماعت کی جانب سے ہڑتال کی کال کو مسترد کرنا خوش آئند قدم ہے،ملکی معاشی حب کراچی کو ہر قسم کی دہشت گردی اور انتہا پسندی سے پاک کرنا پاکستان کی سلامتی کے لئے ضروری ہے،پنجاب میں کرپشن اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کیخلاف عوام کاروائی کے منتظر ہیں،قومی ایشوزپر پر تمام جماعتوں کے درمیان اتفاق رائے ضروری ہے،بلدیاتی الیکشن میں بھر پور کردار ادا کرینگے،ہم خیال جماعتوں سے مل کر الیکشن میں حصہ لیں گے،اختیارات کو نچلی سطح پر منتقل کرنے میں موجودہ حکمران مخلص نہیں،نندی پور پروجیکٹ کی شفاف تحقیقات ضروری ہے،عوام کو الیکشن میں جھوٹے وعدے کرنے والوں کا احتساب ہونا چاہئے،لوڈشیڈنگ ،بے روزگاری اور مہنگائی پر قابو پانے میں حکمران جماعت ناکام ہوچکی ہے،موروثی سیاست کے خاتمے کے لئے عوام موثرکردار اد کریں بصورت دیگر یہی لٹیرے پھر قوم پر مسلط ہونگے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful