راحیل شریف کی سعودی شہریوں کے ہمراہ لاہور آمد

لاہور ( نیوز ڈیسک ) اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ اور سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب سے پاکستان پہنچ گئے۔ جمعہ (7 جولائی) کو سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وطن واپسی پر جنرل راحیل شریف کے ہمراہ چند سعودی شہری بھی موجود تھے۔ اطلاعات کے مطابق سابق آرمی چیف لاہور ایئرپورٹ کے پرانے ٹرمینل سے اپنی رہائش گاہ جبکہ سعودی شہری مقامی ہوٹل کو روانہ ہوئے۔

یاد رہے کہ جنرل (ر) راحیل شریف حکومتی کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد رواں سال 21 اپریل کو اسلامی فوجی اتحاد کی کمانڈ سنبھالنے کے لیے لاہور سے ریاض روانہ ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نجی ٹیلی ویژن کو بتایا تھا کہ ‘جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کی رضامندی اور قانونی تقاضوں کو پورا کرنے کے بعد جنرل راحیل شریف کو سعودی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کا حصہ بننے کے لیے این او سی جاری کیا جاچکا ہے’۔

بعد ازاں سعودی حکومت کا بھیجا گیا خصوصی طیارہ سابق آرمی چیف کو ریاض لے جانے کے لیے لاہور پہنچا تھا۔

About VOM URDU

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.