wazir

راما فیسٹول :فرزند چھپروٹ پولو کے نامور کھلاڑی وزیرارسطوکی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ

نگر ( اقبال راجوا) ضلع نگر کی ٹیم میں راما فیسٹول کے ابتدائی میچ میں ضلع استور کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں آٹھ گول کر کے شکست دی ،ضلع نگر پولو ٹیم کی فتح پر قائم مقام ڈپٹی کمشنر نگر زین العابدین کا جیت پرٹیم کو مبارکباد اور آگے بھی مزید بہتر کھیل پیش کر کے ٹورنامنٹ جیتنے کی امید کا اظہار ۔ تفصیلات کے مطابق راما فیسٹول کے ابتدائی میچ کے پہلے ہاف میں ضلع نگر کی ٹیم نے تیز کھیلتے ہوئے پانچ گول کئے جبکہ ضلع استور کی ٹیم نے ایک ہی گول کیا ۔ کھیل کے دوسرے ہاف میں میزبان ضلع استور کی ٹیم ایک گول سے زیادہ کا اضافہ نہ کر سکی اور ضلع نگر کی ٹیم نے تین گول کا اضافہ کر کے اپنی برتری قائم رکھا۔ اور مقررہ وقت ختم ہونے تک ضلع استور کی میزبان ٹیم کوئی اور گول نہ کر سکی ۔ کھیل میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کرنے پر پر ضلع نگر پولوٹیم کے سینئیر کھلاڑی فرزند چھپروٹ وزیرارسطو کو آج کے مقابلے کا بہترین کھلاڑی کا انعام دیا دی گیا۔ نگر میں جیت کی خبر سن کر پولو کھیل کے سابق کھلاڑیوں و شائقین نے نگر کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا اور امید کا اظہار کیا کہ راما فیسٹول کپ نگر کی ٹیم کے نام ضرور ہوگا۔

About VOM

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful