روس اور ایران کے درمیان اہم معاہدے پر دستخط

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے ایران اور روس کے درمیان جوہری تعاون شروع کرنے کے فرمان پر دستخط کردیئے

ماسکو میں روسی ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر پوتن کے جاری کردہ حکم کے تحت ایران اور روس مشترکہ جوہری منصوبوں میں سرمایہ کاری کرسکیں گے۔ اس حکم کے تحت ایران کو جوہری ٹیکنالوجی اور متعلقہ آلات کی برآمدات پر عائد پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔

صدر پوتن کے جاری کردہ فرمان میں ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان طے پانے والے جوہری اتفاق رائے کی بنیاد پر دونوں ممالک، اراک کے بھاری پانی کے ری ایکٹر کی تعمیر نو اور جدید کاری کے منصوبے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں گے جبکہ روس اور ایران کے درمیان افزودہ یورینیم کا تبادلہ بھی عمل میں آئے گا اور روس ایران سے کم افزودہ یورینیم حاصل کرے گا۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful