روس سے لڑائی کے بعد ایک اور ملک نے ترکی کو خطرناک ترین دھمکی دے دی

پیانگ یانگ(مانیٹرنگ ڈیسک) ترکی کی طرف سے روس کا جنگی طیارہ گرائے جانے پر دنیا دو دھڑوں میں بٹنے لگی ہے۔ جہاں امریکہ سمیت زیادہ تر ممالک ترکی کی حمایت میں سامنے آئے ہیں وہی کچھ ممالک روس کے ساتھ کھڑے ہو گئے ہیں۔پہلے تو ایران روس کی حمایت کر رہا تھا مگر اب شمالی کوریانے روس کی حمایت میں ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے ترکی کو دھمکی دے ڈالی ہے۔ لبنانی اخبار ’اد-دیار‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ ان نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ” اگر آئندہ اس نے روس کے خلاف کوئی ایسا اقدام اٹھایا تو ہم ترکی پر ایٹم بم گرا دیں گے۔“

اخبار کی رپورٹ کے مطابق کم جونگ ان کا کہنا تھا کہ ”اگر ترکی نے اب روس کی مخالف یا شام اور عراق میں داعش کی کسی بھی طرح کی مدد کرنے کی کوشش کی تو ہم ترکی پر ایٹمی حملہ کر دیں گے۔“ رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ” اگر ترکی نے شام کی جنگ میں حصہ لیا اور امریکہ اور داعش کے ساتھ تعاون کیا تو ہم اسے دنیا کے نقشے سے مٹا دیں گے۔“واضح رہے کہ شمالی کوریاکے ایٹمی پروگرام کے متعلق دنیا ابھی تک مخمصے کا شکار تھی۔ مگر کم جونگ ان کی دھمکی سے اشارہ ملتا ہے کہ شاید شمالی کوریا ایٹم بم بنا چکا ہے۔

About وائس آف مسلم

Voice of Muslim is committed to provide news of all sort in muslim world.

ایک تبصرہ

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

*

Read Next

ăn dặm kiểu NhậtResponsive WordPress Themenhà cấp 4 nông thônthời trang trẻ emgiày cao gótshop giày nữdownload wordpress pluginsmẫu biệt thự đẹpepichouseáo sơ mi nữhouse beautiful